کے راجیا کی بھوک ہڑتال زبردستی برخاست

حیدرآباد ۔ یکم ؍جون (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے پولاورم پراجکٹ کی تعمیر کی وجہ سے زیر آب آنے والے ضلع کھمم کے 7 منڈلوں کو آندھراپردیش ریاست میں ضم کرنے کے فیصلہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے گذشتہ چار دن سے مسٹر ایس راجیا رکن اسمبلی سی پی آئی ایم بھدراچلم کی جاری غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کو پولیس نے زبردستی ختم کروا دیا اور گذشتہ شب دیر گئے پولیس ٹیم نے غیر معینہ مدت کی جاری بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ کر سی پی آئی ایم کے پانچ قائدین کو زبردستی دواخانہ منتقل کیا ۔ اور آج شام میں منگور اور کتہ گوڑم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آف پولیس مسرس بی رویندرراؤ ‘ گنگا راجو بھاسکر کی قیادت میں سرکل انسپکٹران و سب انسپکٹران پولیس کی بھاری جمعیت نے مسٹر راجیا کے غیر معینہ مدت کے بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ گئے اور غیر معینہ مدت کی ہڑتال جاری رکھے ہوئے رکن اسمبلی سی پی آئی ایم مسٹر ایس راجیا سے ہڑتال ختم کرنے کی خواہش کی ۔

این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں
آج جشن تلنگانہ
حیدرآباد ۔ یکم ؍ جون ۔ (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر /2 جون کو صبح 9 بجے این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں قومی پرچم لہرائیں گے ۔ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے یوم تاسیس تلنگانہ کے سلسلے میں پارٹی کے دفتر میں تقاریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مسٹر ای دیاکر راؤ ، مسٹر ایل رمنا کے علاوہ دیگر تلگودیشم قائدین نے آج صدرتلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے پروگرام کو قطعیت دی ۔