بدایوںاجتماعی عصمت ریزی اور قتل کا اقبالِ جرم

بدایوں ۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) بدایوں میں دو کمسن بہنوں کی ہولناک اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کا پانچ کے منجملہ دو ملزمین نے اقبالِ جرم کرلیا ہے۔ دونوں بہنوں کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد گاؤں میں ایک درخت سے لٹکاکر پھانسی دی گئی تھی۔ اس واقعہ پر ملک بھر میں شدید غم و غصہ بھڑک اٹھا ہے۔ 14 اور 15 سال کی عمر کی دو رشتے کی بہنیں 27 مئی سے گھر سے لاپتہ تھیں۔ بعدازاں ان کی نعشیں آم کے درخت پر لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ اس بات کی توثیق ہوتی ہے کہ ان کو پھانسی دینے سے قبل اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمین نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کو گرفتار شدہ ملزمین سے ٹھوس ثبوت ملے ہیں اور انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس واقعہ کے سلسلے میں گرفتار کردہ دو ملزمین نے پوچھ گچھ کے دوران اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس اتل سکسینہ نے بتایا کہ پولیس نے ملزمین سے سچ اُگلا لیا ہے۔ انہوں نے خاطیوں کی شناخت سے انکار کیا۔