عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کے معطل ملزم عہدیدار کی بحالی

احمدآباد۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس میں معطل شدہ ملزم آئی پی ایس افسر جی ایل سنگھل کو حکومت نے بحال کردیا ہے۔ ان کی بحالی کے خلاف کئی سیکولر انسانی حقوق کے اداروں اور پولیس کے کئی سینئر افسران کا ملاجلا ردعمل سامنے آیا۔ سی بی آئی نے عشرت کیس میں سنگھل کو گزشتہ سال گرفتار کیا تھا لیکن 90 دن میں ان کے خلاف فردِ جرم داخل نہ کئے جانے کی وجہ سے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔