سات ریاستوں کے 89 حلقوں میں آج پولنگ

نئی دہلی 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلے کے تحت کل 30 اپریل کو گجرات، پنجاب اور تلنگانہ کے تمام پارلیمانی حلقوں کے علاوہ اترپردیش، بہار، مغربی بنگال کے چند حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے کے تحت سونیا گاندھی، ایل کے اڈوانی، نریندر مودی، مرلی منوہر جوشی جیسے اہم قائدین کے سیاسی مقدر کا فیصلہ ای وی ایمس

افواہوں پر توجہ کے بغیر ووٹ دیں:فیروز خاں

حیدرآباد 29 اپریل (پریس نوٹ) فیروز خان امیدوار تلگودیشم حلقہ نامپلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ 30 اپریل ایک تاریخ دن ہوگا جو کہ آپ کے ووٹ سے حلقہ نامپلی کو ترقی کی طرف گامزن کرے گا، آپ کا ایک ایک ووٹ قیمتی ہے آپ کی آواز بھی ہے۔ حلقہ نامپلی کی ترقی بھی ہے اور آپ کی طاقت بھی ہے آپ کے تمام بنیادی مسائل کو حل کروانے کیلئے ایک موثر آوز کی ضر

’’وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو بچکانہ حرکات چھوڑ دیں‘‘

امیٹھی / پالمپور 29 اپریل (سیاست ڈا ٹ کام) کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ آج مزید شدت اختیار کرگئی جب پرینکا گاندھی نے راہول گاندھی کے خلاف نریندر مودی کے ریمارکس پر جارحانہ تیور اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار (نریندر مودی) پر بچکانہ رویہ اپنانے کا الزام عائد کیا تو دوسری طرف نریندر مودی نے کانگریس کو دھ

مودی سے قصاب بھی شرما جائے: لالو

پٹنہ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کی جانب سے نریندر مودی کو قصاب قرار دیئے جانے کے بعد آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو نے آج کہاکہ بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار (نریندر مودی) سے قصاب بھی شرمسار ہوجائے گا۔ لالو پرساد نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’ان (مودی) سے کسی قصاب کو بھی شرم آجائے گی‘‘۔ ترنمول کانگریس او

مودی کارگل شہید کا نعرہ استعمال کر کے تنازعہ سے دوچار

منڈی / پالمپور۔ 29 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی آج ایک تنازعہ میں پڑگئے، جب انہوں نے کارگل کے ایک شہید کا نعرہ استعمال کرتے ہوئے این ڈی اے کیلئے 300 نشستوں کے حق میں اپیل کی، جس پر شہید سپاہی کی فیملی ناراض ہوئی اور سیاسی حریفوں نے بھی انہیں نشانہ بنایا۔ ہماچل پردیش میں انتخابی ریالیوں سے خطاب کرتے

عمران طاہر کی دہلی ڈیرڈیولس میں شمولیت کا امکان

دبئی۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کی ٹیم دہلی ڈیرڈیولس کے فاسٹ بولر ناتھن کوالٹر نائل کی زخمی کے بعد جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے۔اس وقت ٹیم میں شہباز اورراہول شرما جیسے دو اسپنرس موجود ہیں۔آسٹریلیائی بولر چینائی سوپر کنگس کیخلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے جس کے سبب وہ ٹورنمنٹ سے ب

حیدرآباد کے خلاف آج ممبئی سیزن کی پہلی کامیابی کی خواہاں

دبئی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دفاچی چمپیئن ممبئی انڈینس جو رواں سیزن اپنی پہلی کامیابی کے ہنوز تعاقب میں ہے وہ کل یہاں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلہ کے آخری مقابلہ میں سن رائزس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل 7 کی اپنی پہلی کامیابی کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔ ممبئی انڈینس کیلئے یہ آخری موقع ہوگا کہ وہ صحرا میں کھیلے جارہے

میسی کا بارسلونا سے ایک سیزن کیلئے2 کروڑ یورو کا مطالبہ

بارسلونا۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا اور ہسپانوی فٹ بال کلب کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی اپنے کلب سے نیا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں ، اس کے لئے انہوں نے بارسلونا ایف سی کی انتظامیہ سے ایک سیزن کے لیے دوکروڑ یورو کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ رقم ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ہے۔ اگر فریقین میں معاہدہ طے ہوجاتا ہے تو میسی جلد د

50 ہندوستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹسٹ مثبت

بنگلور۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے کھیل کوکرپشن اور ڈوپنگ سے پاک رکھنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ انٹرنیشنل اسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن ( آئی اے اے ایف) نے ہندوستانی حکام کی کوشش کا پول کھول دیئے ہیں۔آئی اے ایایف کی رپورٹ کے مطابق 50 قومی ایتھلیٹس کے نام ڈوپنگ کیس کی فہرست میں شامل ہیں۔ان میں زیادہ

ہندوستان کو چمپیئنس چیلنج میں دوسری شکست

گلاسگو ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف 0-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی اور اس طرح چمپیئنس چیلنج ون میں ہندوستانی ٹیم کی یہ متواتر دوسری ناکامی ہے۔ ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں کو اس سے قبل پول اے میں کوریا کے خلاف ابتدائی مقابلہ میں 2-0 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ گروپ مرحلہ میں ہندوستانی ٹیم کل اپنا ا

ایتھلیٹکو میڈرڈ اسپینش لالیگا خطاب کے قریب

میڈرڈ ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ایتھلیٹکو میڈرڈ ویلنشیا کو شکست دیکراسپینش لالیگاکے خطاب حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا جبکہ دفاعی چیمپئن بارسلونا کے لیونل میسی نے ٹیم کو فتح دلاکرامیدیں برقراررکھی ہیں۔ ایتھلیٹکومیڈرڈ88 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ہے جبکہ بارسلونا84 اورریال میڈرڈ 82 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں

افغان کرکٹرس کو کراچی ایرپورٹ پر جہاز سے اتار دیا گیا

کراچی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کا دورہ ختم کرکے ایشین کرکٹ کونسل ٹرافی کے لئے کوالالمپور جانے والی افغانستان کرکٹ ٹیم کو کراچی ایرپورٹ پر جہاز سے اتاردیا گیا تاہم چند گھنٹے بعد ایک اور پرواز سے کھلاڑیوں کو روانہ کردیا گیا۔ ایر لائن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کا تربیتی دورہ ختم کرکے جب افغان ٹیم ایرپورٹ پہنچی تو فلائٹ کی

نریندر مودی پر خودکش حملہ کا خوف ،صدر جمہوریہ کو وی ایچ پی کا مکتوب

نئی دہلی / گاندھی نگر 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)وشواہندو پریشد صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ربط پیدا کر کے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کی گذارش کی ہے ۔ وی ایچ پی کے سرپرست اشوک سنگھل نے دعوی کیا کہ خودکش بم بردار مودی کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ اسی طرح جیسے ایل ٹی ٹی ای نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھ

مودی سے قصاب بھی شرمندہ :لالو پرساد یادو

پٹنہ 29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد نے کہا کہ آج کہا کہ بی جے پی قائد نریندر مودی کے سامنے’’ قصاب بھی شرمندہ‘‘ہے جن کا مقصد ملک کا وزیر اعظم بننا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قصاب بھی سونچتا ہے کہ کیایہ شخص ہندوستان کا وزیر اعظم بنے گا ان کا تبصرہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیا