افواہوں پر توجہ کے بغیر ووٹ دیں:فیروز خاں

حیدرآباد 29 اپریل (پریس نوٹ) فیروز خان امیدوار تلگودیشم حلقہ نامپلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ 30 اپریل ایک تاریخ دن ہوگا جو کہ آپ کے ووٹ سے حلقہ نامپلی کو ترقی کی طرف گامزن کرے گا، آپ کا ایک ایک ووٹ قیمتی ہے آپ کی آواز بھی ہے۔ حلقہ نامپلی کی ترقی بھی ہے اور آپ کی طاقت بھی ہے آپ کے تمام بنیادی مسائل کو حل کروانے کیلئے ایک موثر آوز کی ضرورت ہے جو صرف آپ کے امیدوار فیروز خان میں ہے جو کہ بغیر سیاسی طاقت کے پانچ سال تک آپ کے درمیان رہا میں دوسرے امیدوار کامیاب ہونے کے باوجود آپ کے مسائل حل نہیں کرواسکے ۔ آپ لوگوں کے گھر گھر پہنچ کر بزرگوں خواتین نوجوانوں سے ملاقات کیا ہوں انتخابی مہم میں میں نے کوئی کثر باقی نہیں رکھا ۔ چھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو منہ توڑ جواب دیئے مقدس کتاب بھی اٹھالیا اب میری تمام خدمات و محبت ختم ہوئی ہے فیصلے کا دن ہے آپ کی ذمہ داری ہیکہ ایک خدمت گذار تعلیم یافتہ امیدوار کو منتخب کریں جس کاامتیازی نشان سیکل ہے ۔ جس پر بٹن دبا کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔