سوئنگ وکٹوں کے حصول کا اصل ہتھیار : بھونیشور

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انڈیا کے نمبر ایک فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور ایشانت شرما کے ساتھ آئی پی ایل کے ساتویں سیزن میں سن رائزس حیدرآباد کی نمائندگی کررہے بھونیشور کمار نے کہا کہ رفتار ان کا مثبت پہلو نہیں ہے لہٰذا وہ وکٹوں کے حصول کے لئے سوئنگ پر انحصار کریں گے اور یہی ان کا اصل ہتھیار ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے اظہارخیال کرتے ہوئے بھونیشور کمار نے کہا کہ رفتار ان کا مثبت پہلو نہیں ہے لہٰذا وہ وکٹوں کے حصول کیلئے سوئنگ پر انحصار کریں گے۔ دیگر فاسٹ بولروں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود انہوں نے اپنی رفتار میں اضافہ کو اہمیت نہیں دی ہے۔