نریندر مودی پر خودکش حملہ کا خوف ،صدر جمہوریہ کو وی ایچ پی کا مکتوب

نئی دہلی / گاندھی نگر 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)وشواہندو پریشد صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ربط پیدا کر کے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کی گذارش کی ہے ۔ وی ایچ پی کے سرپرست اشوک سنگھل نے دعوی کیا کہ خودکش بم بردار مودی کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ اسی طرح جیسے ایل ٹی ٹی ای نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو قتل کیا تھا صدر جمہوریہ کے نام اپنے مکتوب میں سنگھل نے کہا کہ ملک کے اعلی ترین عہدیدار سے گذارش ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کے حفاظتی انتظامات میںاضافہ کریں انہیں جامع اور بے عیب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بحیثیت عمومی اور مودی کے حامی خاص طور سے ان پر امکانی حملے کے بارے میں فکر مند ہیں۔ انٹلی جنس بیورونے مودی پر امکانی خودکش حملے کی اعلی سطحی چوکسی کا اعلان کیا ہے ۔ اعلی سطحی چوکسی کے بموجب حملہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی پر کئے ہوئے حملے کے مانند ہوسکتا ہے ۔ انٹلی جنس بیورو کی رپورٹ میں یہ بھیکہا گیا ہے کہ چیف منسٹر گجرات نریندر مودی پر گولی نہیں چلائے جائے گی ۔ امکان ہے کہ انہیں خودکش حملے کا نشانہ بنایا جائے گا ان کے حامی کے بھیس میں کوئی بھی اُن پر حملہ کرے گا۔

چوکسی ہدایت میں حملہ آور کی صنف ظاہر نہیںکی گئی ہے وی ایچ پی نے دعوی کیا کہ انڈین مجاہدین، پاکستان کی آئی ایس آئی اور داود ابراہیم کے حلیف مودی پر حملہ اور ان کے قتل کی سازش کررہے ہیں۔اندیشہ مزید شدید ہوگیا ہے کیونکہ حال ہی میں مودی نے عہد کیا کہ دواود ابراہیم کو ہندوستان واپس لائیں گے ۔طویل عرصہ سے ہمارے ملک میں سیاحت سب سے بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے ۔ حکومت کو اس چیلنج سے نمٹنا چاہئے اور دہشت گردوں / کرائے کے قاتلوں /حملہ آوروں اور ان کے نیٹ ورک ، سرغنوں اور ملک میں خوابیدہ شعبوں کے بارے میں جامع تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ موجودہ پس منظر میں مودی کی حفاظت کو یقینی بنانے تمام اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ گاندھی نگر سے موصول اطلاع کے بموجب اپنے والد لال کرشن اڈوانی کے نریندر مودی کے بارے میں ذہنی تحفظات کا لحاظ کئے بغیر ان کے فرزند جینت نے احساس ظاہر کیا کہ نریندر مودی ملک بھر میں انتہائی مقبول عام قائد ہیں اور عوام کا اعتماد بحال کرسکتے ہیں۔ جینت اپنے والد کے انتخابی حلقہ گاندھی نگر میں انتخابی مہم کے انچارج ہیں۔ انہوں نے پر زور انداز میںکہا کہ مودی اور بی جے پی الگ نہیں کئے جاسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایک ہی ہیں۔ مودی بی جے پی کا انتخابی چہرہ ہیں۔