رام دیو کے خلاف مظفر نگر میں احتجاج جاری

مظفر نگر 29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)یوگا گرو رام دیو کے ’’ہنی مون اور پیکنک‘‘ جیسے تبصروں کے خلاف ایک سماجی تنظیم نے ایک احتجاجی جلوس نکالا اور رام دیو کا پتہ نظر آتش کیا ۔ رام دیو نے یہ تبصرہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے خلاف کیا تھا۔ درج فہرس تذاتوں اور درج فہرست قبائل کے حقوق کی محافظ مہا سنگھ نے ایک احتجاجی جلوس نکالا اور کلکٹر

گری راج سنگھ کو تین مئی تک راحت رسانی

دیوگڑھ (جھار کھنڈ) 29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)ایک عدالت نے آج بہار کے سینئر بی جے پی قائد گری راج سنگھ کی گرفتاری پر 3 مئی تک حکم التواء جاری کردیا ۔ ان پر ایک انتخابی جلسہ کے دوران نفرت انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے دیوگڑھ کے سیشن جج پنکج سریواستو نے سابق وزیر کی درخواست پر جس میں گرفتاری حکم التواء جاری کرنے کی گذارش کی گئی تھی، یہ اقدام ک

بی جے پی کی مسائل پر مرکوز انتخابی مہم کی کامیابی کا یقین

امرتسر 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)میں رائے دہی سے ایک دن قبل بی جے پی کے سینئر قائد ارون جیٹلی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی پارٹی کی مسائل پر مرکوز انتخابی مہم ان کے حریف کانگریسی امیدوار کیپٹن امریندر سنگھ کی ’’مغرورانہ اور مخرب اخلاق ‘‘انتخابی مہم کے مقابلہ میں کامیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کانگریس کی انتخابی مہم کا سامنا ہے ج

عام آدمی پارٹی کارکنوں پر بی جے پی کارکنوں کا حملہ

وارناسی 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وارناسی کے اسی گھاٹ پر چند مشتبہ بی جے پی کارکنوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کردیا جس سے عام آدمی پارٹی کے تین کارکن زخمی ہوگئے جس کے بعد پندرہ نا معلوم افراد کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ۔ عام آدمی پارٹی کارکن انکت نے کہا کہ اسی گھاٹ کے علاقہ میں کل رات پینے کے پانی کی دکان پر بی

اعظم خاں پر امتناع کے خلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی

سلطانپور 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سماجوادی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاستی وزیر محمد اعظم خاں کے عام جلسوں پر ریاست میں عائد امتناع برخواست نہ کئے جانے کی صورت میں مرن برت کی دھمکی دی ہے ۔ اسولی حلقہ کے رکن اسمبلی ابرار احمد نے ایک یادداشت ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن کو روانہ کرتے ہوئے اعظم خاں پر عائ

امیتھی میں راہول کا دور بدترین :سسوڈیہ عام آدمی پارٹی

امیتھی 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی قائد منیش سسوڈیہ نے آج دعوی کیا کہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے امیتھی میں گذشتہ 10 سال کا دور حلقہ کے عوام کیلئے بد ترین دور تھا ۔ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیتھی کے عوام کو انتہائی بنیادی سہولتوں سے بھی گذشتہ 10 کے دوران محروم رکھا گیا

کانگریس امیدوارو ں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل

جنگاؤں ۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پونالہ لکشمیا نے جنگاؤں میں اپنے مکان پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ تلنگانہ بل پارلیمنٹ میں صرف کانگریس پارٹی نے پیش کیا۔آج تلنگانہ ریاست قائم ہورہی ہے تو کانگریس کی وجہ سے۔ چند سیاسی پارٹیاں اپنا فائدہ حاصل کرنے تلنگانہ کا سہرا اپنے سر پر لے رہی ہیں۔ کان

تنظیم اہلسنت و جماعت کریم نگر کی کانگریس کو تائید

کریم نگر۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تنظیم اہلسنت و جماعت ضلع کریم نگر کی ایک فعال تنظیم ہے اور اس کی ایک نمایاں اور علحدہ شناخت ہے جس کی وجہ سے کریم نگر کے تقریباً تمام امیدوار، صدر تنظیم جناب محمد افضل بیابانی رضوی سے رجوع ہوکر اپنے حق میں تائید کا مطالبہ کیا اور صدر تنظیم نے تمام سیاسی پارٹیوں کے انتخابی منشور کے جائزہ لینے کے ب

اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کا وعدہ

گمبھی راؤ پیٹ۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن اسمبلی ٹی آر ایس امیدوار حلقہ اسمبلی سرسلہ کے ٹی آر ( کلوا کنٹہ تارک راما راو ) نے کہا کہ وہ حلقہ اسمبلی سرسلہ کے اقلیتوں کی ترقی اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ موصوف نے پیر کے روز اپنی انتخابی مہم کے اختتام کے بعد نمائندہ سیاست سے گفتگو کے دوران کہا کہ قبل ازیں بھ

نارائن پیٹ کے آزاد امیدوار پانڈو ریڈی کو ووٹ دینے کی اپیل

نارائن پیٹ۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے آزاد امیدوار صدر ضلع بی جے پی مسٹر رتنگ پانڈو ریڈی، بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے اور نارائن پیٹ کی نشست تلگودیشم کے لئے چھوڑنے پر دلبرداشتہ ہوکر ضلع بی جے پی کی صدارت سے استعفی دیتے ہوئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کررہے ہیں۔ نارائن پیٹ مستقر پر ایک زبردست انتخابی ریا

نارائن پیٹ میں کانگریس اور تلگودیشم کی ریالیاں

نارائن پیٹ۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نارائن پیٹ کے تلگودیشم امیدوار اور کانگریس پارٹی کے امیدوار بالترتیب مسٹر ایس آر ریڈی اور وی کرشنا نے بھی انتخابی مہم کے اختتام سے پہلے مستقر نارائن پیٹ میں زبردست عوامی ریالیوں کا مظاہرہ کیا۔ ہر دو ریالیوں میں ہزاروں افراد اور حامیوں نے شرکت کی۔ ان قائدین نے جگہ جگہ روڈ شو میں ح

ملت کے اندر اتحاد پر،زور

جنگاؤں۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار کی مقبولیت کا پرچار چند میڈیا کے لوگوں کی دین ہے۔ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے یہاں پر ہندو ، مسلم سب ملکر ہیں اور آزادی سے اپنی زندگی گذارتے ہیں۔ مسلمانوں کوآج باشعور ہونے کی ضرور ہے اور غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ انتہائی دانشمندی اور سوچ سمجھ کر ووٹ استعمال کرنا آج

تلگودیشم قائدین کا روڈ شو

پٹلم۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد پارلیمانی حلقہ کے تلگودیشم امیدوار مسٹر مدن موہن راؤ اسمبلی حلقہ جکل کے امیدوار مسٹر نوین کمار بچکنڈہ ، پٹلم نظام ساگر کو انتخابی مہم کے آخری دن روڈ شو کیا۔ حلقہ جکل کے تین منڈلوں میں بینڈ باجے کے ساتھ پارلیمنٹ کے امیدوار اور اسمبلی کے امیدوار کے ہمراہ سینکڑوں عوام روڈ میں شامل ہوئے۔ انت

سدرشن ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل

بودھن۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق چیرمین مارکٹ کمیٹی بودھن جناب شیخ محی الدین پاشاہ، سابق ارکان بلدیہ ، قاضی سید مقصود پاشاہ، سید ظہیر احمد، شیخ امین الدین، محمد فہیم الدین ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کانگریس پارٹی کے دور اقتدار کو ایک سنہرے دور سے تعبیر کیا ۔ خاص کر حلقہ اسمبلی بودھن سے مسلسل تین مرتبہ منتخب ہونے والے سابق ری

بودھن سے شکیل عمر کو ووٹ دینے کی اپیل

بودھن۔/29 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق صدر نشین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ تحریک کا عمرہ مستحق محبان تلنگانہ کو پہنچنانے اور یہاں کی ساڑھے چار کروڑ عوام کی زندگیوں میں نئی امنگ لانے برسوں سے جاری تحریک تلنگانہ میں نئی روح پھونکنے والے قائد مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو نو تشکیل ریاست تل

جگتیال میں تلگودیشم امیدوار کی پیدل ریالی

جگتیال۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگودیشم پارٹی کے امیدوار مسٹر ایل رمنا نے بھی آج دوپہر کری دھوپ میں اپنے حامیوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر اپنی رہائش گاہ سے پیدل ریالی نکالی۔ ایل رمنا اپنے حامیوں کے ساتھ پیدل چلتے ہوئے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے حق میں ووٹ کیلئے عوام سے خواہش کی۔ ریالی میں مرد اور خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

تانڈور میں کانگریس قائدین کی مصلیان سے ملاقات

تانڈور۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بروز جمعہ مدینہ مسجد تانڈور پر کانگریس قائدین نے مصلیان سے ملاقات کی ۔ تانڈور میں اقلیتوں کی معاشی ترقی فلاح و بہبود کیلئے کانگریس امیدوار ایم نارائن راو کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ ایم رمیش صدر ضلع کانگریس کی قیادت میں مصلیان مسجد سے ملاقات کرکے کانگریس امیدوار ایم نارائن راؤ کی کامیابی کیلئے دعاء

تانڈور میں عام آدمی پارٹی کی گھر گھر مہم

تانڈور۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں عام آدمی پارٹی کی مہم زو ر وشور سے جاری ہے۔ دہلی کے علی پورم راج شیکھر ریڈی امیدوار AAP نے راجو کالونی میں گشت کرکے رائے دہندوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور تانڈور کی ترقی کیلئے عام آدمی پارٹی امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار مسٹر علی پورم راج شیکھر ریڈی نے قدی

سرپور ٹاون میں گرمائی دینی کلاسیس کا اہتمام

سرپور ٹاون 29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب مفتی محمد رفیق قاسمی کی اطلاع کے بموجب طالب علموں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے خصوصاً تلگو میڈیم اور انگلش میڈیم میں زیر تعلیم طالب علموں میں اسلامی دینی تعلیم کو آراستہ کیلئے جمعہ کے روز سے صبح 9 تا 12 بجے بچوں کو وضو اور غسل اور نماز کا طریقہ اور قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ سکھایا جائ

حلقہ اسمبلی کاغذنگر کے انتخابات کا جائزہ

کاغذنگر/29 اسمبلی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر ایک صنعتی شہر ہے جس کی وجہ حلقہ اسمبلی سرپور ضلع عادل آباد میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ حلقہ اسمبلی سرپور میں پانچ منڈل کاغذنگر ، بجور ، دہے گاؤں ، کوٹھالہ اور سرپور ہیں ۔ اس ح لقہ کی آبادی زائد از تین لاکھ ہے اور ووٹرس کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار ہے۔ حلقہ اسمبلی سرپور کے اسمبلی انتخابات می