عمران طاہر کی دہلی ڈیرڈیولس میں شمولیت کا امکان

دبئی۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل کی ٹیم دہلی ڈیرڈیولس کے فاسٹ بولر ناتھن کوالٹر نائل کی زخمی کے بعد جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے۔اس وقت ٹیم میں شہباز اورراہول شرما جیسے دو اسپنرس موجود ہیں۔آسٹریلیائی بولر چینائی سوپر کنگس کیخلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے جس کے سبب وہ ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئے۔ اسپنر عمران طاہرکی آئی پی ایل کی نیلامی میں کسی نے بولی نہیں لگائی لیکن اب آسٹریلیائی فاسٹ بولر کی عدم موجودگی میں ان کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔