ایتھلیٹکو میڈرڈ اسپینش لالیگا خطاب کے قریب

میڈرڈ ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ایتھلیٹکو میڈرڈ ویلنشیا کو شکست دیکراسپینش لالیگاکے خطاب حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا جبکہ دفاعی چیمپئن بارسلونا کے لیونل میسی نے ٹیم کو فتح دلاکرامیدیں برقراررکھی ہیں۔ ایتھلیٹکومیڈرڈ88 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ہے جبکہ بارسلونا84 اورریال میڈرڈ 82 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔اسپینش لالیگا میں کھیلے گئے میچ میں ایتھلیٹکو میڈرڈ اورویلنشیا آمنے سامنے ہوئے جس میں میڈرڈ کیراؤل گارشیا نے فیصلہ کنگول کرتے ہوئے ٹیم کو پہلے مقام پر برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔دوسرے میچ میں بارسلوناکا مقابلہ ویا ریال سے ہوا۔ویا ریال کے کھلاڑی نے گھبراہٹ میں اپنی ہی ٹیم کے خلاف گول کرکے بارسلونا کودو گولز تحفے میں دیدیے۔ کھیل کے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں ویا ریال کے گارشیا کالمیچی نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں ویال ریال کے ٹرئیگوریزمنوز نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کا اسکور دگنا کردیا۔65ویں منٹ میں ویال ریال کے ڈی ابریو اور 78ویں منٹ میں ماٹیو موساچینو نے اپنی ہی ٹیم کیخلاف گول کردیا، اس طرح بارسلونااورویال ریال کا اسکور 2-2 ہوگیا۔ اس موقع پر 83ویں منٹ میں میسی نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنارکیا۔ بارسلونا نے ریا ریال کیخلاف 3-2 سے میچ جیت لیا۔بارسلونا کے ابھی دو میچز باقی ہیں جس میں بارسلونا اورایتھلیٹکو میڈرڈ کا ٹکراؤ لیگ کے آخری میچ میں ہوگا۔