مودی سے قصاب بھی شرمندہ :لالو پرساد یادو

پٹنہ 29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد نے کہا کہ آج کہا کہ بی جے پی قائد نریندر مودی کے سامنے’’ قصاب بھی شرمندہ‘‘ہے جن کا مقصد ملک کا وزیر اعظم بننا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قصاب بھی سونچتا ہے کہ کیایہ شخص ہندوستان کا وزیر اعظم بنے گا ان کا تبصرہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے زبانی تکرار کے پس منظر میں منظر عام پر آیا ہے ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی پر نریندر مودی کی تنقید کے ایک برہم رد عمل میں ترنمول کانگریس نے بھی نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’’گجرات کے قصاب ‘‘ہیں۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ گجرات کے قصاب بذریعہ طیارہ بنگال پہنچے ۔ ان کے پس بنگال کی مثال ترقی کے نمونے کے بارے میں سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا اس لئے انہوں نے شخصی حملے کئے ۔ ترنمول کانگریس کے ترجمان نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کا قصاب اپنی بیوی کی تک دیکھ بھال نہیں کرسکا، اس عظیم ملک کی کیسے کرے گا۔ترنمول کانگریس نے مودی کی ممتابنرجی پر اور ان کی تقریروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریروں کے نتیجہ میں شردھا اسکام جیسے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے طنزیہ تبصرہ کیا۔