50 ہندوستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹسٹ مثبت

بنگلور۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے کھیل کوکرپشن اور ڈوپنگ سے پاک رکھنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ انٹرنیشنل اسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن ( آئی اے اے ایف) نے ہندوستانی حکام کی کوشش کا پول کھول دیئے ہیں۔آئی اے ایایف کی رپورٹ کے مطابق 50 قومی ایتھلیٹس کے نام ڈوپنگ کیس کی فہرست میں شامل ہیں۔ان میں زیادہ تروہی ایتھلیٹس شامل ہیں جن کے 2012میں ڈوپ ٹسٹ مثبت آنے پر پکڑے گئے تھے یا ان پرتاحال پابندی عائدہے لیکن اہم بات ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں کوئی بین الاقوامی ایونٹ نہیں ہوا

لیکن پھر بھی 20نام شامل ہوئے ہیں۔2013 میں 20 ایتھلیٹس انڈین گرینڈ پری، آل انڈیا پولیس ایتھلیٹکس، جونیئر نیشنلز اور نیشنلز اسکولز میں ڈوپنگ کیس میں ملوث پا ئے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل اینٹی کرپشن ایجنسی (ناڈا) تاحال کرپشن کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ان میں معاملات ایسے ہوتے ہیں جو ناڈااورہندوستانی ایتھلیٹکس فیڈریش کے درمیان عدم تعاون کے سبب سامنے نہیں آتیں یا ایتھیلٹ کے ٹسٹ مثبت آنے کے بعد نتائج کے بارے میں اے ایف آئی کو مطلع نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے اس ایتھلیٹ کی نشادہی نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز کا انعقاد جولائی اور ستمبر میں ہونا ہے ا ور اس سے پہلے ہی ہندوستانی ایتھلیٹس کے بارے میں شک وشبہات پیدا ہوگئے ہیں۔