محمد یوسف کے بھتیجے ہنی نے اسلام قبول کر لیا

لاہور ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کے ایک اور بھتیجے ہنی ارشاد نے اسلام قبول کر لیا جن کا اب اسلامی نام محمد قاسم رکھا گیا ہے، محمد قاسم کو جامع الشرفیہ کے مفتی احمد علی نے کلمہ پڑھایا اور وہ اللہ اور اس کے رسولؐ کے پسندیدہ دین میں داخل ہوگئے ۔ واضح رہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین بیٹسمین محمد یوسف نے 2005ء میں اسلام قبول کیا تھا ۔