ہندوستان کو چمپیئنس چیلنج میں دوسری شکست

گلاسگو ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف 0-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی اور اس طرح چمپیئنس چیلنج ون میں ہندوستانی ٹیم کی یہ متواتر دوسری ناکامی ہے۔ ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں کو اس سے قبل پول اے میں کوریا کے خلاف ابتدائی مقابلہ میں 2-0 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ گروپ مرحلہ میں ہندوستانی ٹیم کل اپنا اگلا مقابلہ بیلجیم کے خلاف کھیلے گی ۔

پاک۔نیوزی لینڈ ونڈے اور
ٹسٹ سیریز کا اعلان
لاہور۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان یو اے ای میں ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی بھی کرے گا۔ورلڈکپ 2015 کی تیاری کوسامنے رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم میزبان آسٹریلیااورنیوزی لینڈ کیخلاف زیادہ میچزکھیلناچاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پروگرام کو قطعیت دی جارہی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹسٹ ، پانچ ونڈے اور ایک ٹوئنٹی20 مقابلہ کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سیریزکرانے کی کوششیں بھی جاری ہیں، امکان ہے کہ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ سے پہلے نیوزی لینڈ جائے گی جہاں دو ونڈے میچز کھیلے جائیں گے۔