میں راہول کے برخلاف امیٹھی میںقیام کروں گا:وشواس

امیٹھی(یو پی )16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)راہول گاندھی پر طنز کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس نے آج کہا کہ وہ امیٹھی میں مکان تعمیر کریں گے اور عوام کے ساتھ رہیں گے، برخلاف ’’یوراج‘‘ کے جو ’راج محل‘میں قیام کرتے ہیں۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ امیٹھی نہیں چھوڑیں گے، وشواس نے جو یہاں سے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر لوک سبھا چناؤ لڑنے ک

کانگریس کے ڈوبتے جہاز کو نہ پرینکا کا ’’گلیمر‘‘ بچاسکتا ہے اور نہ راہول

نئی دہلی 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) گاندھی خاندان کی ایک ممتاز رکن سینئر بی جے پی قائد منیکا گاندھی نے آج کہاکہ کانگریس کے ڈوبتے جہاز کو نہ تو پرینکا گاندھی کا ’’گلیمر‘‘ روک سکتا ہے اور نہ راہول گاندھی۔ وہ ایک خانگی ٹی وی خبر رساں چیانل سے بات چیت کررہی تھیں۔ اُنھوں نے کہاکہ کرپشن اور اسکامس نے پارٹی کی شبیہہ بُری طرح مسخ کردی ہے۔ اِ

وزیراعظم علیل، آرمی کے استقبالیہ میں عدم شرکت

نئی دہلی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ آج فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ کی جانب سے ترتیب دیئے گئے ’اٹ ہوم‘ استقبالیہ میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ علیل تھے۔ وزیراعظم سردی سے دوچار تھے اور انہیں ڈاکٹروں نے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم وہ اپنی قیامگاہ پر منعقدہ کانگریس کور گروپ میٹنگ میں شریک رہے، ذرائع نے یہا

اندرون 4 دن 10لاکھ افراد’’آپ ‘‘ کے رکن بن گئے

گجرات ، مہاراشٹرا اور راجستھان میں بھی پارٹی کو مقبولیت
جنوبی ہندوستان میں آندھراپردیش ، کرناٹک اور ٹاملناڈو میں بھی حوصلہ افزاء نتائج
ویب سائیٹ ، ایس ایم ایس اور مسڈ کال کے ذریعہ رکن سازی مہم جاری :گوپال رائے

ملائم اور اکھلیش کی مظفر نگر فساد متاثرین سے ملاقات

لکھنو 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر میں فسادات سے متاثرہ عوام کی حالت زار کو مبینہ طور پر نظرانداز کرنے کیلئے مختلف گوشوں سے تنقیدوں کا سامنا کرنے والے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اور اُن کے بیٹے اترپردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے آج اِس ضلع کے سرکردہ مسلم علماء کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی جس نے مقامی عہدیدا

آئندہ انتخابات ، دو گھوڑوں کی ریس نہیں: عمرعبداللہ

سرینگر 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج کہاکہ ’’یہ اُن سیاسی قائدین کی گمشدہ ہٹ دھرمی ہے جو کہہ رہے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات دو گھوڑوں کی دوڑ ثابت ہوں گے‘‘۔ مسٹر عمر عبداللہ نے ٹوئٹر کے اپنے بلاگ پر لکھا کہ ’’آئندہ انتخابات کو دو گھوڑوں کی ریس قرار دینا ان سیاسی قائدین کی ’’لاپتہ ہٹ دھرمی‘

راہول کیخلاف کارروائی نہ کرنے پولیس کا فیصلہ

الاپزہا ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کے الاپزہا ٹاؤن میں مقامی پولیس نے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے خلاف ایک شکایت درج کروائی گئی تھی کہ دورہ کیرالا کے دوران انہوں نے پولیس کی گاڑی پر چھلانگ لگاتے ہوئے موٹر وہیکلس قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے

ماقبل چناؤ کوئی اتحاد نہیں : بی ایس پی

نئی دہلی ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ماقبل چناؤ اتحاد کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی ) نے آج کہا کہ وہ آنے والے لوک سبھا انتخابات تنہا لڑے گی ۔ سینئر بی ایس پی لیڈر ستیش چندرا مصرا نے ایسی رپورٹس کو بے بنیاد بتایا کہ کانگریس اور بی ایس پی قائدین ماقبل چناؤ اتحاد قائم کرنے کے مسئلے پر ربط میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ

نتیش کا چناؤ کیلئے اتحاد پر سسپنس برقرار

پٹنہ ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) آنے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے بہار میں اتحاد کے بارے میں جے ڈی ( یو ) کے اقدام کے تعلق سے سسپنس پایا جاتا ہے ، جسے برقرار رکھتے ہوئے چیف منسٹر نتیش کمار نے آج پھر ایک بار اپنے ارادوں کے اظہار سے انکار کردیا اور کہا کہ ’’یہ سسپنس رہنے دیجئے ‘‘ ۔ چیف منسٹر نے یہاں اخباری نمائندوں کی طرف سے اصرار کے ج

اب جنتا دربار منعقد نہیں ہوں گے ، عوامی شکایت کی یکسوئی کیلئے نیا طریقہ کار

نئی دہلی ۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے اپنا پہلا ’’جنتا دربار‘‘ افراتفری کی نذر ہوجانے کے بعد آج کہا کہ وہ ایسے عوامی اجلاس منعقد نہیں کریں گے اور ان کی حکومت ایسے نئے راستے تلاش کریگی جہاں عوام آن لائن ، ڈاک یا مقرر کئے جانے والے مقامات کے توسط سے اپنی شکایات پیش کرسکیں گی ۔ تاہم انھوں نے کہاکہ ’’ب

عوام انتشار پسند طاقتوں سے خبردار رہیں: وزیراعظم

نئی دہلی ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر درپردہ تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج عوام پر زور دیا کہ وہ ان افراد سے ’’خبردار‘‘ رہیں جو ہندوستان کے سیکولر اندازِ فکر کے خلاف کام کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ’’سیکولرازم کی تعریف کا از سر نو تعین کیا جائے‘‘۔ وزیراعظم نے اقلیتوں کو ترغیب دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہ

اقلیتوں کیلئے تحفظات حکومت کے زیر غور:کے رحمن خان

نئی دہلی ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اقلیتی امور کے رحمن خان نے آج کہا کہ حکومت اقلیتوں کیلئے تحفظات کے مسئلہ کا رنگناتھ مشرا کمیشن رپورٹ کی روشنی میں جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے ریاستی اقلیتی کمیشنس کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت سماجی اور معاشی پسماندہ طبقات کی مذہبی اور لسانی اقلیتوں میں شناخت اور

عام آدمی کے عروج پر مودی پریشان:کانگریس

نئی دہلی ۔ 13 ۔جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج عام آدمی پارٹی پر نریندر مودی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اروند کجریوال کی پارٹی کے عروج پر نریندر مودی پریشان ہوگئے ہیں۔ کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری شکیل احمد نے کہا کہ مودی کی کانگریس پر تنقید قابل فہم ہے لیکن اب انہوں نے عام آدمی پارٹی پر تنقید شروع کردی ہے ، اس سے صاف ظاہر

مودی کی ریالی میں آر ایس ایس کے برقعہ پوش کارکن

پاناجی۔ 13 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کی گزشتہ روز یہاں منعقدہ ریالی میں آر ایس ایس کارکنوں نے برقعہ پوش خواتین کے بھیس میں شرکت کی تاکہ یہ تاثر پیدا کیا جائے کہ اقلیتی خواتین نے بھی اس ریالی میں شرکت کی تھی ۔ گوا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جان فرنانڈیز نے آج ی

کجریوال کے انکار کے باوجود زیڈ زمرے کی سکیورٹی

غازی آباد ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی جانب سے سکیورٹی کے معاملے میں اختیار کردہ موقف کی پرواہ کئے بغیر غازی آباد پولیس نے انہیں کل سے ’’زیڈ‘‘ زمرے کی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے سکیورٹی منصوبے کے مطابق 30 رکنی عملہ 24 گھنٹے کجریوال کی سکیورٹی کیلئے تعینات رہے گا ۔ کجریوال اس وقت