عام آدمی کے عروج پر مودی پریشان:کانگریس

نئی دہلی ۔ 13 ۔جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج عام آدمی پارٹی پر نریندر مودی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اروند کجریوال کی پارٹی کے عروج پر نریندر مودی پریشان ہوگئے ہیں۔ کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری شکیل احمد نے کہا کہ مودی کی کانگریس پر تنقید قابل فہم ہے لیکن اب انہوں نے عام آدمی پارٹی پر تنقید شروع کردی ہے ، اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اس پارٹی کے عروج سے کتنے خوفزدہ ہیں۔ قبل ازیں عام آدمی پارٹی نے سوال کیا تھا کہ آخر بی جے پی کی عوام میں ساکھ ہی کیا ہے؟

کانگریس کے ایک اور جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے جینتی نٹراجن کے بارے میں مودی کے تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’’ مودی کو صرف گالیاں دینا آتا ہے‘‘ ۔ جینتی نٹراجن نے ان پر مودی کے الزامات کی پر زور تردید کی ہے اور کہا کہ ماضی میں مودی کے دو پراجکٹس کو انہوں نے روک دیا تھا کیونکہ ان میں بڑے پیمانہ پر خلاف ورزیاں تھی، مودی اسی کی انتقامی کارروائی کر رہے ہیں۔