بی جے پی سے مقابلے کیلئے یو پی اے میں توسیع ضروری

پٹنہ ۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی قائد طارق انور نے آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد اور ایل جے پی کے صدر رام ولاس پاسوان کے نظریات کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ رائے دہندوں کو فرقہ پرستانہ خطوط کے بجائے سیکولر طاقتوں کے خطوط پر صف بندی میں کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ یو پی اے کے دائرے میں توسیع کی جائے تاکہ فرقہ پرست طاقتوں کے عزائم کو ناکام

مودی کا وزیر اعظم بننا یقینی رمن سنگھ کا ادعا

بھوپال 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر چھتیس گڑھ مسٹر رمن سنگھ نے آج کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی یا دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال ملک کے وزیر اعظم بننے نریندر مودی کے امکانات کو متاثر نہیں کرسکتے ۔ رمن سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آجائیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات بہت قری

نندن نیل کینی کانگریس میںشامل ہونگے ‘ لوک سبھا انتخاب لڑینگے

بنگلور 10 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سیاست میں داخلہ کے تعلق سے قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے انفوسیس کے شریک بانی نندن نیل کینی نے آج کہا کہ وہ کانگریس میںشامل ہونگے اور وہ لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کیلئے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر انہیں لگتا ہے کہ انہیں سیاسی محاذ پر کچھ کرنا چاہئے ۔ اگ

اروند کجریوال کیلئے نئے گھر کی تلاش کا آغاز

نئی دہلی 10 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کیلئے ایک پانچ بیڈ روم والے ڈوپلیکس اپارٹمنٹ کے الاٹمنٹ پر تنازعہ اور اس سے دستبرداری کے بعد امکان ہے کہ مسٹر کجریوال کیلئے نئے گھر کی تلاش کا سلسلہ کل سے دوبارہ شروع ہوجائیگا ۔ سکریٹری وزارت شہری ترقیات سدیر کرشنا نے آج کجریوال سے ملاقات کی اور اس مسئلہ پر تبادلہ خیال ک

عام آدمی پارٹی کی ملک گیر رکنیت سازی مہم کا آغاز

نئی دہلی 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی اسمبلی انتخابات میں اپنی کامیابی سے حوصلہ پاکر عام آدمی پارٹی نے ملک گیر رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد 26 جنوری تک کم از کم ایک کروڑ ارکان کو پارٹی میں شامل کرنا ہے تاکہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے پارٹی مستحکم ہوسکے۔ عام آدمی پارٹی قائد چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے کہاکہ میں بھی

بالی ووڈ ستاروں سے مظفرنگر سے متعلق سوالات پوچھنے پر اکھیلیش میڈیا سے خفا

لکھنؤ ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے سوپر اسٹار سلمان خاں کے اٹاوہ کے سیفٹی مہوتسو کے شرکت کے موقع پر وہاں بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے مظفرنگر سمیت مغربی یوپی کے حالیہ ہولناک فرقہ وارانہ فسادات کی بابت پوچھے گئے سوالات پر وزیراعلیٰ اکھیلیش یادو نے آج یہاں لکھنؤ میں منعقدہ اپنی پریس کانفرنس میں اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ و

آزاد شہری کی حیثیت سے مودی کی ستائش : کرن بیدی

بی جے پی کرن بیدی کو پارٹی میں شامل کرنے کی خواہاں
نئی دہلی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کے عہدہ کیلئے مودی کو ترجیحی امیدوار قرار دینے کے ایک دن بعد سابق آئی پی ایس عہدیدار کرن بیدی نے وضاحت کی کہ وہ کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے صرف ایک آزاد شہری کی حیثیت سے مودی کی ستائش کی تھی۔

عام آدمی پارٹی حکومت اور بہار میں ’’لالو راج‘‘ کے ابتدائی دور میں مماثلت

نئی دہلی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس پارٹی کے بعض قائدین کی جانب سے عام آدمی پارٹی کی ستائش کیا جانا پارٹی کو بے شک ناگوار گزر رہا ہے لیکن اس کے باوجود کانگریس کے ایک دیگر قائد نے بھی عام آدمی پارٹی کا بہار میں لالو پرساد کے ابتدائی زمانہ سے تقابل کیا۔ جب لالو پرساد 90ء کی دہائی میں وزیراعلیٰ تھے، دوسری طرف مرکزی وزیر جے رام رمیش

راج ٹھاکرے کا شمالی ہندوستانیوں کے تئیں نرم موقف

ممبئی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کی سیاست میں ایک اہم کردار ادا کرنے کی خواہش میں راج ٹھاکرے کی قیادت والی مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) اب اس بات کیلئے کوشاں ہے کہ وہ شمالی ہندوستانیوں کی مخالف پارٹی کی اپنی امیج سے باہر نکلے اور شاید یہی وجہ ہیکہ پارٹی نے شمالی ہندوستانیوں کے ساتھ بھی رابطہ بنانا شروع کیا ہے کیونکہ

مودی کا پارلیمانی حلقہ ابھی طئے نہیں امیت شاہ کا بیان

لکھنؤ9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایسی اطلاعات کے درمیان کے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی اُتر پردیش سے لوک سبھا چناؤ لڑیں گے، بی جے پی کے اسٹیٹ انچارج امیت شاہ نے آج کہا کہ اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہواہے ۔’’یہ ابھی طئے نہیں ہوا کہ وہ (مودی)کہاں سے چناؤ لڑیں گے۔آیا وہ یو پی سے انتخاب لڑیں گے یا نہیں ہنوز طئے شدنی ہے،‘‘ امیت شاہ