عام آدمی پارٹی عنصر‘کانگریس اور بی جے پی کامرکز توجہ

لوک سبھا انتخابات حکمت عملی کے تعین کیلئے بی جے پی اور کانگریس کے اعلیٰ سطحی اجلاس عنقریب متوقع
نئی دہلی۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی عنصر توقع ہے کہ کانگریس اور بی جے پی کا ان کی اعلیٰ سطحی مخصوص چوٹی کانفرنسوں میں مرکز توجہ ہوگا ‘ جب کہ جاریہ ہفتہ لوک سبھا انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے دونوں پارٹیوں کے اعلیٰ سطحی قائدین کے اجلاس منعقد ہوں گے ۔ کُل ہندکانگریس کا اجلاس 17جنوری کو مقرر ہے ۔ بی جے پی قومی کونسل اور قومی عاملہ کے اجلاس 17تا 19جنوری منعقد کئے جائیں گے جب کہ حریف پارٹیوں نے پیشرفت کیلئے ایک ایسے وقت کا انتخاب کیا ہے جب کہ اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی مقبولیت حاصل کرتی جارہی ہے ۔ حالانکہ نہ تو بی جے پی اور نہ کانگریس اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ عام آدمی پارٹی سے متاثر ہوئے ہیں لیکن دونوں بڑی پارٹیوں کا عمل خود اس کا زبان حال سے اظہار کرتا ہے ۔ دو دن قبل راہول گاندھی نے کانگریسی قائدین کا ایک اجلاس منعقد کیا تھا‘ انہیں امیدواروں کے انتخاب کی ذمہ داری سپرد کی گئی ہے ۔ اس اجلاس میں نائب صدر کانگریس نے عام کارکنوں کو لوک سبھا ٹکٹس دینے کی پُرزور تائید کی اور کہا کہ جن کی شبیہہ صاف ستھری ہے اُن کو ’’ نئے طریقہ کار‘‘ میں بے نقاب کیا جائے گا ۔ کانگریس کے امیدواروں کا بہت جلد اعلان کردیا جائے گا ۔ واضح طور پر راہول گاندھی نے عام آدمی پارٹی کی کامیابی سے سبق حاصل کرتے ہوئے قائدین سے یہ کہہ دیا ہے کہ امیدواروں کا فیصلہ کرتے وقت مقامی عوام کے نظریات کو پیش نظر رکھا جائے گا ۔

انہیں اولین اہمیت دی جائے گی۔ عام پارٹی کارکنوں کو امیدواروں کے انتخاب میں ان کا مستحق مقام حاصل ہوگا ۔ راہول گاندھی نے جس کارروائی کا آغاز کیا ہے اس کا پس منظر عام آدمی پارٹی کا طریقہ کار بھی ہے ۔ بی جے پی نے بھی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کے انتخاب کے عمل میں تیزی پیدا کردی ہے اور جاریہ ماہ قطعی آخری مہلت مقرر کی ہے ۔ بی جے پی قائدین نجی بات چیت میں کہہ رہے ہیں کہ عام آدمی پارٹی شہری علاقوں میں انہیںمتاثر کرسکتی ہے کیونکہ کجریوال کا اثر شہروں میں واضح طور پر نظر آرہا ہے لیکن ان کا یہ اصرار بھی ہے کہ یہ پوشیدہ طور پر اُن کیلئے ایک نعمت ہے کیونکہ اس سے پارٹی کے عام کارکنوں کو عوام سے زیادہ ربط پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اخباروں کی سرخیوں میں نظر آنا نہیں چاہتے بلکہ عوام کی نبض پہچاننا چاہتے ہیں ۔ بی جے پی کے ترجمان پرکاش جاودیکر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کا عروج پارٹی کے اجلاس پر چھایہ رہے گا ‘ یہ تصور بالکل غلط ہے ۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کانگریسی قائد منیش تیواری نے بھی اسی طرح کے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کُل ہندکانگریس کے اجلاس میں مرکز توجہ کانگریس ہوگی ۔ ایک اور کانگریسی قائد منیش شنکر ایئر نے کہاکہ بی جے پی ‘ عام آدمی پارٹی اور علاقائی پارٹیوں کو شکست دے کر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا مرکز توجہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی بی جے پی کیلئے فکر مندی کی وجہ ہوسکتی ہے ‘ کانگریس کیلئے نہیں ۔

عام آدمی پارٹی کو ملک گیر سطح پر صرف 0.1فیصد ووٹ حاصل ہوں گے جس کے نتیجہ میں بی جے پی ایک نشست کا نقصان ہوگا ۔ فطری طور پر بی جے پی کی مخصوص چوٹی کانگریس عام آدمی پارٹی پر زیادہ توجہ مرکوز کرے گی ‘ تاہم بی جے پی نے واضح کردیا کہ عام آدمی پارٹی کے عروج سے اُسے حد سے زیادہ فکر نہیں ہے ۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری شکیل احمد نے تاہم بی جے پی کے دعوے کو مسترد کردیا اور کہا کہ بی جے پی مایوس ہوچکی ہے ۔ ان کے تمام سنہرے خواب برسراقتدار آنے کے سلسلہ میں منتشر ہوچکے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی کو کانگریس کی تائید سے ان کی نیند حرام ہوگئی ہے ۔ کجریوال حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شکیل احمد نے جو دہلی میں کانگریس پارٹی اُمور کے انچارج ہیں کہا کہ اس سے انہیں لالو راج کے ابتدائی دنوں کی یاد آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لال پرساد نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بھائی کی قیامگاہ سے جو ایک چپراسی تھے اپنی حکومت چلائیں گے لیکن بعد میں وہ بھی ایک وسیع بنگلہ میں منتقل ہوگئے ۔ لالو نے بحیثیت چیف منسٹر پٹنہ میں جئے پرکاش نارائن کے مجمسہ کے روبرو حلف اٹھایا تھا‘ دہلی کے چیف منسٹر نے بھی رام لیلا میدان میں ایسا ہی کیا ۔ لالو پرساد نے اعلان کیاتھا کہ جب وہ چیف منسٹر بنیں گے تو کرپشن سے مقابلہ ان کی اولین ترجیح ہوگی لیکن انہوں نے حیران کن طور پر نگرانکاروں کا تقرر کیا ۔ کجریوال نے اسٹنگ آپریشن کا راستہ اختیار کیا اور انسداد کرپش