وزیراعظم علیل، آرمی کے استقبالیہ میں عدم شرکت

نئی دہلی ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ آج فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ کی جانب سے ترتیب دیئے گئے ’اٹ ہوم‘ استقبالیہ میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ علیل تھے۔ وزیراعظم سردی سے دوچار تھے اور انہیں ڈاکٹروں نے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا تھا۔ تاہم وہ اپنی قیامگاہ پر منعقدہ کانگریس کور گروپ میٹنگ میں شریک رہے، ذرائع نے یہاں یہ بات کہی۔ فوجی سربراہ نے آرمی ڈے کے موقع پر استقبالیہ کا اہتمام کیا تھا جبکہ یہ ایونٹ اسپورٹس کے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے پہلے ہندوستانی کے جائزہ حاصل کرنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی، یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی، وزیردفاع اے کے انٹونی اور وزیرامورخارجہ سلمان خورشید اس تقریب میں شریک ہوئے۔