کجریوال کے انکار کے باوجود زیڈ زمرے کی سکیورٹی

غازی آباد ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی جانب سے سکیورٹی کے معاملے میں اختیار کردہ موقف کی پرواہ کئے بغیر غازی آباد پولیس نے انہیں کل سے ’’زیڈ‘‘ زمرے کی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے سکیورٹی منصوبے کے مطابق 30 رکنی عملہ 24 گھنٹے کجریوال کی سکیورٹی کیلئے تعینات رہے گا ۔ کجریوال اس وقت غازی آباد کے کوشمبی علاقہ میں واقع ایک فلیٹ میں ارکان خاندان کے ساتھ رہتے ہیں اور انہوں نے غازی آباد ایس ایس پی کی سکیورٹی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا ۔ ایس ایس پی دھرمیندر سنگھ نے بتایا کہ چیف منسٹر دہلی کے انکار کے باوجود ہم نے انہیں 24 گھنٹے زیڈ زمرے کی سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت اترپردیش نے کل یہ فیصلہ کیا تھا کہ کجریوال کے موقف سے قطع نظر انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہا تھا کہ دہلی چیف منسٹر کو ان کی علم و اطلاع کے بغیر سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔

کیجریوال کو پانی اور ٹنڈر مافیا سے خطرہ
نئی دہلی12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کیجریوال کو مخالف کرپشن پالیسیوں کی وجہ سے پانی اور ٹنڈر مافیا سے سنگین خطرہ لاحق ہے ۔ انٹلی جنس بیورو کی اطلاع کے مطابق ان کے مفادات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور وہ چیف منسٹر دہلی کو نشانہ بنانے کے لئے مجرموں کی مدد حاصل کرسکتے ہیں ۔ دہلی پولیس کوسیکوریٹی کے بارے میں چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
پولیس نے کہا کہ کولہا پور میں انہوں نے کچھ احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے بوتھس میں توڑ پھوڑ مچائی تھی ۔ ان حملوں کیلئے شیوسینا کارکنوں کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے ۔ کچھ احتجاجیوں نے آئی آر بی انفرا اسٹرکچر ڈیولپرس کے دفاتر میں بھی توڑ پھوڑ کی ۔ یہ کمپنی ٹول بوتھس کا انظام چلاتی ہے ۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا مسٹر پرتھوی راج چاوان نے عوام سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تشدد سے گریز کرنا چاہئے ۔ اس دوران شیوسینا نے کولہا پور شہر میں کئی مقامات پر ٹول ٹیکس کی وصولی کے خلاف کل کولہا پور بند منانے کا اعلان کیا ہے ۔