بلیک منی رکھنے پر 10 سال قید کیلئے قانون سازی

نئی دہلی 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کالا دھن کا پتہ چلانے میں ناکامی پر تنقیدوں کے پیش نظر حکومت نے آج ایک جامع قانون کی تجویز پیش کی ہے تاکہ بیرونی ممالک میں اثاثہ جات پوشیدہ رکھنے کی پاداش میں 10 سال کی سزائے قید دیتے ہوئے اس مسئلہ سے نمٹا جاسکے۔ مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج یہ انکشاف کیا اور بتایا کہ بلیک مَنی

کجریوال کی بحیثیت کنوینر عام آدمی پارٹی استعفیٰ کی پیشکش

نئی دہلی ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال نے جمعرات کو پارٹی کی قومی عاملہ اجلاس میں بحیثیت قومی کنوینر استعفیٰ دیدیا تھا لیکن تمام ارکان نے اس کی مخالفت کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے بعض گوشوں سے دو عہدوں پر ان کی برقراری کے سلسلے میں تنقیدیں کی جارہی تھیں اور کجریوال کافی برہم تھے ۔ بتایا جاتا ہے

اخوان المسلمین سربراہ محمد بدیع کو عمر قید 4 ارکان کو سزائے موت

قاہرہ ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع اور 13 دیگر کو عمر قید اور ممنوعہ تنظیم کے 4 ارکان کو سزائے موت کا حکم سنایا ۔ یہ مقدمہ 30 جون 2013 کو اخوان المسلمین کے ہیڈکوارٹر کے قریب جھڑپوں سے متعلق ہے ۔ معزول صدر محمد مرسی کی برطرفی سے چار دن قبل احتجاجیوں نے ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی تھی او

مہنگے سستے

مہنگے
٭ سگریٹس اور دیگر تمباکو پراڈکٹس ٭ سمنٹ٭ مشروبات ، فلیورڈ ڈرنکس اور پیکیجڈ واٹر
٭ پلاسٹک بیاگس ٭ امیوزمنٹ اور تھیم پارک میں سیر و تفریح ٭ چٹ فنڈ اور لاٹری

سستے
٭ چمڑے سے بنے جوتے جن کی قیمت فی جوڑا 1000 روپئے سے زائد ہو

سونے کی تین نئی اسکیمات

نئی دہلی ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت نے سونے کی درآمدات سے نمٹنے کیلئے اس قیمتی دھات کے ذخیرہ کو رقمی شکل دینے کی تجویز رکھی ہے ۔ وزیر فینانس نے تین اسکیمات کا اعلان کیا ہے جن میں گولڈ بانڈس بھی شامل ہیں اسے رقم کے عوض استعمال کیا جاسکتا ہے جس پر مقررہ شرح سود حاصل ہوگا ۔ موجودہ گولڈ ڈپازٹ اور سونے پر قرض اسکیمات کی متبادل تجو

اکسائز ڈیوٹی ،سرویس ٹیکس شرحوں میں اضافہ ، سوچھ بھارت سیس کی تجویز

نئی دہلی ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی بجٹ 2015-16 آج لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پیش کردیا گیا ۔ جس میں کارپوریٹ ٹیکس میں آئندہ چار سال کے لیے 5 فیصد کمی کی گئی ہے ۔ ویلتھ ٹیکس کو ختم کرتے ہوئے متمول ترین طبقہ اضافی 2 فیصد سرچارج عائد کیا گیا اور اکسائز ڈیوٹی و سرویس ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ کیا گیا جس کے نتیجہ میں کئی اشیاء اور خدمات

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں زائد از 3 روپئے فی لیٹر اضافہ

نئی دہلی ، 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ترتیب وار زائد از تین روپئے کا اضافہ کردیا گیا، جس پر آج نصف شب سے عمل آوری شروع ہورہی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 3.18 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل کیلئے 3.09 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ قیمتیں ہر ریاست میں متعلقہ ٹیکس کے اعتبار سے کچھ مختلف ہوں گی۔وزیر فینانس ارون جیٹلی نے پٹ

کارپوریٹ ٹیکس میں کٹوتی ، انفرادی شرح میں تبدیلی نہیں

نئی دہلی ، 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کارپوریٹ ٹیکس میں آئندہ چار سال کے عرصے میں 5 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا، دولت پر محصول کو برخاست کیا اور اس کی جگہ بہت امیر افراد پر اضافی 2 فیصد سرچارج متعارف کیا، جبکہ سرویس ٹیکس کو بڑھا دیا جس کے نتیجے میں مختلف نوعیت کی خدمات پر زیادہ اونچی لاگت آئے گی۔ این ڈی اے حکومت ک

جموں و کشمیر میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی مخلوط حکومت

جموں 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مفتی محمد سعید کی زیرقیادت بی جے پی اور پی ڈی پی حکومت کی کل تقریب حلف برداری کے پیش نظر شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ اس تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی شریک ہونگے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر اوتم چند نے بتایا کہ تقریب حلف برداری اور وزیراعظم کے دورہ کے پیش نظر جموں شہر اور قرب و جوار میں وسیع ا

اسرائیلی عوام یاہو کو ووٹ نہ دیں، سابق سربراہ موساد کی اپیل

تل ابیب ، 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے سابق سربراہ نے اسرائیلیوں پر زور دیا ہے کہ وہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو اگلے ہفتے منعقد شدنی انتخابات میں ووٹ نہ دیں تاکہ وہ دوبارہ اقتدار پر آنے پائیں۔ موساد کے سابق سربراہ نے الزام لگایا کہ ایران سے متعلق نیتن یاہو کی پالیسیاں اسرائیلی سلامتی

حقیقی ڈاکٹروں کے نام نقلی ڈاکٹروں کی سرگرمیاں بے نقاب

حیدرآباد ۔ 28 فبروری (سیاست نیوز) شہر میں اصل ڈاکٹروں کے نام پر نقلی ڈاکٹروں کی سرگرمیوں کو پولیس نے بے نقاب کردیا اور تین نقلی ڈاکٹروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن میں حقیقی بھائی بتائے گئے ہیں۔ کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران کاچیگوڑہ، نلہ کنٹہ اور ایڈیکمیٹ کے علاقوں میں کارروائی انجام دی اور منوجیت بسواس 30 سا

نیوزی لینڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری، آسٹریلیا 151رنز پرڈھیر

آکلینڈ ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2015کے گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٓآسٹریلیا کو سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی ہے۔ٓآکلینڈ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 30کے ا سکور پر فنچ 14رنز بناکرآوٹ ہوئے،دوسری وکٹ 80پر شین واٹسن کی گری۔اس کے بعدآسٹریلیائی ٹیم کے کھلاڑی یک بعد دیگرے پویلین لوٹتے

انتقال

٭٭ جناب محمد جیلانی قریشی ولد محمد مموں میاں قریشی کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم مارچ فجر میں مسجد حکیم وزیر علی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان چپل بازار میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 3 مارچ بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9908204207 ۔ 9052368805 پر ربط کریں ۔۔

زمبابوے کیخلاف سرفراز اوریونس خان پاکستانی ٹیم سے باہر

برسبین۔28فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) کھلاڑیوںکے انداز بدلنے والے سرفراز کو زمبابوے کے خلاف پھر پلیئنگ الیون سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ احمد شہزاد پریکٹس کے دوران لنگڑاتے رہے۔ دو شکستوں کے بعد یونس خان کوآؤٹ کردیا گیا جبکہ راحت علی سے بالنگ اٹیک کو مضبوط کیا جائے گا۔ کرکٹ کے راجہ کہتے ہیں سمجھ میں نہیںآتا ورلڈ کپ میں سرفراز کو

واٹمور پاکستان کی کمزوریوں کو اجاگر کرسکتے ہیں:راشد لطیف

کراچی ۔28فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کمزوریوں اور مضبوطی سے آگاہ ہونے کے باعث زمبابوے اپنے کوچ ڈیو واٹمور کی معلومات سے اتوار کو برسبین میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران راشد لطیف نے کہا کہ ہاں واٹمور کی بطور کوچ موجودگی سے زمب