زمبابوے کیخلاف سرفراز اوریونس خان پاکستانی ٹیم سے باہر

برسبین۔28فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) کھلاڑیوںکے انداز بدلنے والے سرفراز کو زمبابوے کے خلاف پھر پلیئنگ الیون سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ احمد شہزاد پریکٹس کے دوران لنگڑاتے رہے۔ دو شکستوں کے بعد یونس خان کوآؤٹ کردیا گیا جبکہ راحت علی سے بالنگ اٹیک کو مضبوط کیا جائے گا۔ کرکٹ کے راجہ کہتے ہیں سمجھ میں نہیںآتا ورلڈ کپ میں سرفراز کو کیوں نہیں کھلایا جارہا۔ورلڈ کپ میں زمبابوے کیخلاف میچ کیلئے 11کھلاڑیوں کا انتخاب چیلنج بن گیا۔کھلاڑیوںکے انداز بدلنے والے سرفراز کو زمبابوے کیخلاف پھر پلیئنگ الیون سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ٹیم سلیکشن پر کر کٹ کے رمیز راجہ کا کیا کہنا ہے یہ بھی آپ کو دکھائیں گے لیکن پہلے دیکھتے ہیں کہ برسبین میں کھلاڑیوںنے میچ کیلئے تیاری کیسے کی دوسری طرف احمد شہزا د آج پریکٹس کے دوران لنگڑاتے رہے۔ رمیز راجا کا کہنا ہے ابھی وقت ہے فیصلہ بدل جانا چاہیے۔ دریں اثنا ،پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے ورلڈ کپ کے زمبابوے کے خلاف میچ میں یونس خان کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کی جگہ راحت علی کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔اوپپنگ بیٹسمین احمد شہزاد ایڑی کی تکلیف میں مبتلا تھے جو اب صحت یاب ہو چکے ہیں۔