واٹمور پاکستان کی کمزوریوں کو اجاگر کرسکتے ہیں:راشد لطیف

کراچی ۔28فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کمزوریوں اور مضبوطی سے آگاہ ہونے کے باعث زمبابوے اپنے کوچ ڈیو واٹمور کی معلومات سے اتوار کو برسبین میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران راشد لطیف نے کہا کہ ہاں واٹمور کی بطور کوچ موجودگی سے زمبابوے کی ٹیم کو کچھ فائدہ ہوگا کیونکہ وہ پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ ہونے کے باعث ہمارے کھلاڑی، ان کے کھیل اور کمزوریوں کے بارے میںبہت کچھ جانتے ہیں۔تاہم راشد لطیف نے اتوار کو ہونے میچ کے حوالے سے کہا کہ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دو شکستوں کے باوجود پاکستان زمبابوے کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کرے گا۔