انتقال

٭٭ جناب محمد جیلانی قریشی ولد محمد مموں میاں قریشی کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم مارچ فجر میں مسجد حکیم وزیر علی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان چپل بازار میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 3 مارچ بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9908204207 ۔ 9052368805 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید یوسف ولد جناب سید حسین مرحوم ساکن یاقوت پورہ دروازہ موظف سوپروائزر ساوتھ سنٹرل ریلوے ورکشاپ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل یکم مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد منور جنگ ، یاقوت پورہ میں 1-30 بجے ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان مولا کا چھلہ امان نگر میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9440792785 پر ربط کریں ۔۔