شمس آباد ایر پورٹ پر 500 گرام سونے کے ساتھ مسافر گرفتار

شمس آباد۔/28فبروری، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 500گرام سونا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ٹاملناڈو کا ساکن آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں سنگاپور سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایر پورٹ شمس آباد پہنچا جس کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے 500 گرام سونا برآمد ہوا، جس پر کسٹمس عہدیداروں نے اسے حراست میں لیتے ہوئے سونا ضبط کرلیا اور مسافر سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔