نیوزی لینڈ کی فتوحات کا سلسلہ جاری، آسٹریلیا 151رنز پرڈھیر

آکلینڈ ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2015کے گروپ اے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے ٓآسٹریلیا کو سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیدی ہے۔ٓآکلینڈ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 30کے ا سکور پر فنچ 14رنز بناکرآوٹ ہوئے،دوسری وکٹ 80پر شین واٹسن کی گری۔اس کے بعدآسٹریلیائی ٹیم کے کھلاڑی یک بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے اور پوری ٹیم 33اوورز میں 151رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اس فتح کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پول اے میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ٹورنمنٹ میں جاری چلن کے برعکس یہ میچ ایک ’لوا سکورنگ‘ میچ رہا۔ایڈن پارک میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 152 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 24ویں اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔نیوزی لینڈ کی فتح میں اہم کردار پہلے بولر ٹرینٹ بولٹ اور پھر بیٹسمین برینڈن مکالم اور کین ولیمسن نے ادا کیا۔ ین ولیمسن نے 45 رنز کی اہم اور فتح گر اننگز کھیلی۔مکالم نے جہاں اننگز کے آغاز میں 21 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی وہیں ولیمسن نے چار وکٹوں کے نقصان کے بعد ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

برینڈن مکالم50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی یہ نصف سنچری ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیسری تیز ترین نصف سنچری تھی۔ وہ اس ٹورنمنٹ میں 18 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بھی بنا چکے ہیں۔8 اوور میں 78 رنز بنانے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت مشکلات کا شکار ہوئی جبکہ یکے بعد دیگرے اس کی تین وکٹیں گر گئیں۔تاہم اس موقع پر کین ولیمسن نے کورے اینڈرسن کے ساتھ مل کر 52 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ولیمسن اننگز کے آخر تک کریز پر موجود رہے اور 45 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نو اوورز میں 28 رنز کے عوض چھ وکٹیں لیں۔نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کے پاس اسٹارک کی یارکرز کا کوئی جواب نہ تھا اور انھوں نے چھ میں چار وکٹیں بیٹسمین کو کلین بولڈ کر کے حاصل کیں۔اس سے قبل ایڈن پارک میں آسٹریلیائی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ایک موقع پر آسٹریلیا کا صرف ایک کھلاڑی 80 رنز پر آؤٹ ہوا تھا لیکن پھر ٹرینٹ بولٹ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیائی بیٹسمینوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔بولٹ نے 27 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں جبکہ آسٹریلیا کے چھ بیٹسین کاا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی نہ پہنچ سکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو 30 رنز کا آغاز دیا جس کے بعد دوسری وکٹ کے لیے وارنر نے شین واٹسن کے ساتھ مل کر مزید 50 رنز بنائے۔ٹرینٹ بولٹ نے آسٹریلیائی مڈل آرڈر کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔اس کے بعد آسٹریلوی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ایک وقت وہ آیا کہ آسٹریلیا کے نو کھلاڑی صرف 106 رنز پر پویلین واپس جا چکے تھے۔تاہم اس موقع پر بریڈ ہیڈن نے 43 رنز کی اہم اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی۔انھوں نے پیٹ کمنز کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کے لیے 45 رنز کی شراکت قائم کی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ کی پانچ وکٹوں کے علاوہ ٹم ساؤتھی اور ڈینیئل ویٹوری نے دو، دو اور کوری اینڈرسن نے ایک وکٹ لی ۔ ٹورنمنٹ میں اب تک دونوں ٹیمیں اپنے تمام میچ جیت چکی ہیں اور اس میچ کو پول اے میں سرِفہرست رہنے والی ٹیم کے انتخاب کا عمل قرار دیا گیا ہے۔