دو شکست کے باوجود گھبرانے کی ضرورت نہیں : مصباح

برسبین۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی دونوں میچوں میں شکستوں کے باوجود پاکستان کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔پاکستان اتوار کو ورلڈ میں اپنے تیسرے میچ میں زمبابوے کے مدمقابل ہو گا جہاں یہ مقابلہ دونوں ہی ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔گزشتہ مرتبہ 192 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر منعقدہ مقابلے میں پاکستان نے عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔1992 میں پاکستان کو افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دس وکٹوں سے شکست ہوئی جس کے بعد گرین شرٹس نے زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان کو پھر ہندوستان اور جنوبی افریقہ سے شکست ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ سے ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کے سبب دونوں ٹیموں نے پوائنٹ کا بٹوارا کیا تھا۔پھر پاکستان نے ایونٹ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پرتھ میں شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کو پہلے گروپ میچ اور پھر سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں عمران خان کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن کا تاج سر پر سجایا تھا۔اس مرتبہ بھی پاکستان کا آغاز کچھ مختلف نہیں جہاں اسے روایتی حریف ہندوستان کے خلاف 76 رنز اور پھر ویسٹ انڈیز کے خلاف 150 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔دونوں ہی مواقع پر پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اب اس میں کوئی حیرانی کی اب مصباح الحق الیون 1992 کے ورلڈ اسکواڈ سے تحریک لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق مصباح نے کہا کہ سب سے اہم سبق یہ ہے کہ امید کام دامن ہاتھ سے پاتھ نہ چھوڑیں، یہی وہ چیز ہے جو عمران خان عام طور پر 1992 کے حوالے سے کہتے ہیں۔’حتیٰ کہ جب ٹیم مشکل میں تھی، اس وقت بھی انہوں نے امید نہیں چھوڑی، وہ کوشش کرتے رہے، بالآخر وہ سب کچھ کرنے میں کامیاب رہے، جو وہ ورلڈ کپ میں کرنا چاہتے تھے۔