اخوان المسلمین سربراہ محمد بدیع کو عمر قید 4 ارکان کو سزائے موت

قاہرہ ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مصر کی عدالت نے اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع اور 13 دیگر کو عمر قید اور ممنوعہ تنظیم کے 4 ارکان کو سزائے موت کا حکم سنایا ۔ یہ مقدمہ 30 جون 2013 کو اخوان المسلمین کے ہیڈکوارٹر کے قریب جھڑپوں سے متعلق ہے ۔ معزول صدر محمد مرسی کی برطرفی سے چار دن قبل احتجاجیوں نے ہیڈکوارٹر میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور اس وقت جھڑپ میں 11 ہلاک اور 91 زخمی ہوگئے تھے ۔۔