سونے کی تین نئی اسکیمات

نئی دہلی ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت نے سونے کی درآمدات سے نمٹنے کیلئے اس قیمتی دھات کے ذخیرہ کو رقمی شکل دینے کی تجویز رکھی ہے ۔ وزیر فینانس نے تین اسکیمات کا اعلان کیا ہے جن میں گولڈ بانڈس بھی شامل ہیں اسے رقم کے عوض استعمال کیا جاسکتا ہے جس پر مقررہ شرح سود حاصل ہوگا ۔ موجودہ گولڈ ڈپازٹ اور سونے پر قرض اسکیمات کی متبادل تجویز بھی پیش کی گئی۔