نیپال کی ہندوستان کے ساتھ برقی معاملت پر دستخط کی تیاری

کٹھمنڈو۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) توانائی کی قلت سے دوچار نیپال پڑوسی وزیراعظم نریندر مودی کے آنے والے دورہ کے موقع پر ہندوستان کے ساتھ برقی کی بڑی تجارتی معاملت پر دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔ مودی اپنے اولین سرکاری دورہ پر اتوار کو یہاں پہنچیں گے ۔نیپال کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نیپالی کانگریس ، سی پی این ۔یو ایم ایل اور یو سی پی این(

گجرات میں مودی حکومت کے دوران 25000 کروڑ روپئے کی غیر قانونی معاملتیں

سورت ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (CAG) کی جانب سے تیار کی گئی آڈٹ کی پانچ رپورٹس میں ریاست گجرات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کی میعاد کے آخری مرحلہ میں جن ترقیاتی کاموں اور ما لیاتی نظام کے بلند بانگ دعوے کئے گئے ہیں ان دعوؤں پر اس وقت شکوک و شبہات کے بادل منڈلانے لگے ہیں جب رپورٹس میں 25000 کروڑ ر

مہاراشٹرا، گجرات اور اڈیشہ میں موسم کی شدید ترین بارش

ناسک / احمد آباد / اڈیشہ ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جہاں اڈیشہ کے کئی علاقے بھی اس کی زد میں ہیں۔ بھوانی پٹنہ میں 102 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جھارسو گوڈا ، کوراپٹ، تتلا گڑھ ، کیونجھار، بالا سور اور گوپال پور میں 30 تا 46 ملی میٹر بارش ہونے کی اطلاع ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئند

بریندر سنگھ کی صدر بی جے پی امیت شاہ سے خفیہ ملاقات

نئی دہلی ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب ہریانہ کے وزیر توانائی اجے یادو نے ہوڈا حکومت سے دستبرداری اختیار کرلی، ریاست کے پارٹی لیڈر بریندر سنگھ نے صدر بی جے پی امیت شاہ سے خفیہ ملاقات کی جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ موصوف اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی میں شمولیت کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔ گجرات بھون میں ریاستی پارٹی ل

وزیراعظم مودی یا ہیڈ ماسٹر مودی؟

نئی دہلی ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت میں کارکردگی اور پابندی وقت صرف نوکر شاہی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ بی جے پی اب ایم پیز کو پارٹی لیڈرس اور بحیثیت رکن پارلیمان اپنے تمام تر فرائض کی انجام دہی پر ایک باقاعدہ رپورٹ کارڈ تیار کرے گی اور ایسے ایم پیز جو مودی حکومت کے معیار پر پورا نہیں کریں گے ان کے حلاف چونکہ بحیثیت عوامی م

مرکنڈے کاٹجو کی برخاستگی کیلئے مکتوبات

چینائی ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے نے آج نائب صدر جمہوریہ اور سپریم کورٹ چیف جسٹس کو مکتوبات تحریر کرتے ہوئے پریس کونسل صدرنشین مرکنڈے کاٹجو کو یہ کہہ کر عہدہ سے فوری برخاست کرنے کا مطالبہ کیا کہ حالیہ دنوں میں کاٹجو کے متنازعہ بیانات اور ان کا طرز گفتگو جو انداز اختیار کرچکا ہے ، وہ صدرنشین کے جلیل القدر عہدہ کیلئے مناسب

دفاع کے شعبہ میں راست غیرملکی سرمایہ کاری صیانت کیلئے خطرہ : سی پی آئی

کوئمبتور۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دفاع کے شعبہ میں راست غیرملکی سرمایہ کاری سے ملک کی صیانت کو سنگین خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ سی پی آئی ٹاملناڈو کے معتمد ڈی پانڈین نے آج کہا کہ پیداوار کے شعبہ میں راست غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس کی وجہ سے مزید پیداوار نہیں ہوگی اور نہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دفاع

مغربی بنگال میں اقلیتوں پر خوف کے سائے: بی جے پی

کولکتہ ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج ادعا کیا کہ مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ذ ریعہ اقلیتوں کو ہراساں کرنے کے بعد ا قلیتیں وہاں خوف و ہراس میں زندگی گزار رہی ہیں ۔ لہذا بی جے پی نے مرکزی وزارت داخلہ سے شکایت کی ہے کہ وہ ممتا بنرجی حکومت سے اس سلسلہ میں رپورٹ طلب کرے ۔ بی جے پی کے ایک وفد نے پا رٹی کے نائب

اَڈانی کوئلہ اور ریل پراجیکٹ کی منظوری

نئی دہلی ۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ِ آسٹریلیا نے اڈانی مائننگ کی 16 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالرس مالیتی کارمیچیل کوئلہ کان اور ریلوے اِنفراسٹرکچر پراجیکٹ کوئنس لینڈ کی منظوری دے دی ہے۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے ہندوستان پیٹرک سکلنگ نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے آسٹریلیا کی جانب سے ہندوستان کے ساتھ کاروبار کے لئے کُھلا ذہن اور غ

یو پی ایس سی امتحان کا تنازعہ : حکومت کا تعین مدت سے انکار

نئی دہلی۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج راجیہ سبھا میں یو پی ایس سی امتحان پر پیدا ہونے والے تنازعہ کی یکسوئی کیلئے کسی مدت کا تعین کرنے سے انکار کردیا لیکن تیقن دیا کہ جلد از جلد اس کی یکسوئی کی جائے گی، جبکہ اپوزیشن نے بی جے پی وزراء پر اس مسئلہ پر مختلف بیانات دینے کا الزام عائد کیا۔ یہ مسئلہ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بحث ک

بنگلور میں آج بند، سکیوریٹی میں اضافہ

بنگلور ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں خواتین و بچوں کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم کے واقعات پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کرناٹک کی ایک تنظیم نے کل بنگلور بند کا اعلان کیا ہے۔ اس بند کے دوران امکانی گڑبڑ کے پیش نظر سکیوریٹی سخت کردی گئی ہے ۔ ایک خانگی اسکول میں 6 سالہ طالبہ کی حالیہ اجتماعی عصمت ریزی واقعہ پر عوامی برہمی کے بعد بند کا اع

راہول نے سونیا گاندھی کو وزیراعظم بننے سے روکا

نئی دہلی ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر خارجہ کے نٹورسنگھ نے آج دعویٰ کیا کہ سونیا گاندھی نے 2004 ء میں وزیراعظم بننے سے اس لئے انکار کردیا تھا کیونکہ ان کے فرزند راہول گاندھی نے شدید اعتراض کیا تھا۔ انہیں خوف تھا کہ اگر سونیا گاندھی وزیراعظم بن جاتی ہیں تو ان کا بھی حشر ان کے والد راجیو گاندھی اور دادی اندرا گاندھی کی طرح ہوجائ

سشیل کمار ، امیت کمار اور ونیش کو گولڈ میڈل

گلاسگو 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سشیل کمار نے گزشتہ روز یہاں گلاسگو میں کھیلے جارہے کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کی سنہری قیادت کی ہے۔ جیسا کہ اِس دن ہندوستان نے مزید تین گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے تادم تحریر مجموعی طور پر 5 گولڈ میڈل حاصل کرلئے ہیں۔ سشیل کمار کے علاوہ دیگر ایتھلیٹ میں امیت کمار اور نوجوان ونیش پوگھٹ نے بھی ہندوستان کے

ہندوستان کو آسٹریلیا کیخلاف 2-4 کی شکست

گلاسگو 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف بیسویں کامن ویلتھ گیمز کے گروپ اے کے ایک اہم مقابلہ میں بہتر مظاہرہ کے باوجود 2-4 کی شکست برداشت کی۔ گروپ مرحلہ کے تیسرے مقابلہ آسٹریلیا نے اُمیدوں کے مطابق ہی مقابلہ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدائی دو منٹ کے وقفہ میں شاندار گول بناتے ہوئے مقابلہ کے پہلے نصف م