سنتوشی کیلئے 5 لاکھ کا انعام

حیدرآباد 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش حکومت نے آج مٹسا سنتوشی کے لئے 5 لاکھ روپئے کا نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے کیونکہ ریاست آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والی اِس ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں برونز حاصل کیا ہے۔ سنتوشی کو نقد انعام دیئے جانے کا اعلان ریاست آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے کیا جن کے حوالہ سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں وزیر اسپورٹس کے اچنا نائیڈو نے انعام دیئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ سنتوشی کا تعلق وجیانگرم ضلع سے ہے جنھوں نے 53 کیلو گرام زمرہ میں برونز میڈل حاصل کیا ہے۔