ہند۔امریکہ فوجی روابط میں فروغ متوقع

واشنگٹن ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ ، ہندوستان کے ساتھ ملٹری سے ملٹری رشتے کو بڑھاوا دینے کی کوشش کر رہا ہے، ایک سرکردہ امریکی ملٹری کمانڈر نے وزیر دفاع چک ہیگل کے آنے والے دورہ ہند سے قبل یہ بات کہی ۔ اڈمیرل سامیل لاک لیئرنے جو بحرالکاہل میں امریکی افواج کے سربراہ ہیں، پینٹگان میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ہم ہندوستان کے ساتھ فوجی روابط کو بڑھانے کے حق میں ہیں۔ دو سال قبل صدر براک اوباما نے اعادہ کیا تھا کہ ہمیں ہندوستان کے ساتھ طویل مدتی، بہتر اور مضبوط تر رشتہ استوار کرنے کی ضرورت ہوگی اور اس میں ہمارا ملٹری سے ملٹری کا رشتہ شامل ہے۔ ہیگل آئندہ ماہ ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔