کاجول کی جاریہ سال واپسی

ممبئی ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ کاجول جو آخری بار 2010 ء میں کرن جوہر کی فلم ’’مائی نیم از خان‘‘ میں نظر آئی تھیں جس میں شاہ رخ خان ان کے ہیرو تھے جو زبردست ہٹ ثابت ہوئی تھی ۔ اب اپنے شوہر اجئے دیوگن کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی خاتون کے م رکزی کر دار والی فلم میں نظر آئیں گی ۔ دریں اثناء اجئے دیو گن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاجول جاریہ سال ایک فلم کر رہی ہیں جس کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کو پروڈیوس کریں گے جبکہ اشتہاری فلم بنانے والے رام مادھونی فلم کے ڈائرکٹر ہوں گے ۔ اجئے دیوگن نے کہا کہ فی الحال وہ فلم کی کہانی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کریں گے ۔ بس اتنا کہنا کافی ہے کہ فلم میں ہیروئینکا مرکزی کردار ہوگا جس کے لئے ہیرو کی تلاش جاری ہے۔