نیپال کی ہندوستان کے ساتھ برقی معاملت پر دستخط کی تیاری

کٹھمنڈو۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) توانائی کی قلت سے دوچار نیپال پڑوسی وزیراعظم نریندر مودی کے آنے والے دورہ کے موقع پر ہندوستان کے ساتھ برقی کی بڑی تجارتی معاملت پر دستخط کی تیاری کر رہا ہے۔ مودی اپنے اولین سرکاری دورہ پر اتوار کو یہاں پہنچیں گے ۔نیپال کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نیپالی کانگریس ، سی پی این ۔یو ایم ایل اور یو سی پی این(ماؤسٹ) نے کل حکومت کے اس منصوبہ سے اتفاق کیا کہ مودی کے دورہ سے استفادہ کرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ پاور ٹریڈ اگریمنٹ پر دستخط کرلی جائے۔وزیراعظم مودی دو روزہ دورہ پر نیپال میں ہوں گے۔