بنگلور میں آج بند، سکیوریٹی میں اضافہ

بنگلور ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں خواتین و بچوں کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم کے واقعات پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کرناٹک کی ایک تنظیم نے کل بنگلور بند کا اعلان کیا ہے۔ اس بند کے دوران امکانی گڑبڑ کے پیش نظر سکیوریٹی سخت کردی گئی ہے ۔ ایک خانگی اسکول میں 6 سالہ طالبہ کی حالیہ اجتماعی عصمت ریزی واقعہ پر عوامی برہمی کے بعد بند کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ حکومت کی عدم کارکردگی اور پولیس کی نااہلی کی راست مذمت کی جاسکے۔ مقامی پولیس نے تقریباً علاقوں میں سکیوریٹی انتظامات کئے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس لاء اینڈ آرڈر الوک کمار نے کہا کہ ناخوشگوار واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہند۔امریکی نیوکلیئر معاملہ کے بعد 1520 میگاواٹ برقی کی پیداوار
نئی دہلی ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ ہند۔امریکی نیوکلیئر معاہدہ ہونے کے بعد ملک میں 1520 میگاواٹ نیوکلیئر برقی پیدا ہوگی۔ ملک کے ری ایکٹرس کیلئے درآمد شدہ ایندھن سے برقی تیار کی جائے گی۔ موجودہ طور پر 4680 میگاواٹ کی گنجائش تجارتی اغراض کیلئے ہے۔

16 سابق وزراء کو تخلیہ کی نوٹسیں
نئی دہلی۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یو پی اے حکومت کے 16 سابق وزراء سرکاری بنگلوں میں گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ مدت سے غیرمجاز طور پر مقیم ہیں۔ انہوں نے تخلیہ کی نوٹسیں جاری کردی گئی ہیں۔ یہ سابق وزراء 20,92,463 روپئے ماہانہ کرایہ باقی شدنی ہیں۔یہ حساب 26 جولائی تک کا ہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر برائے شہری ترقیات وینکیا نائیڈو نے اس کی اطلاع دی۔