وزیراعظم مودی یا ہیڈ ماسٹر مودی؟

نئی دہلی ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مودی حکومت میں کارکردگی اور پابندی وقت صرف نوکر شاہی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ بی جے پی اب ایم پیز کو پارٹی لیڈرس اور بحیثیت رکن پارلیمان اپنے تمام تر فرائض کی انجام دہی پر ایک باقاعدہ رپورٹ کارڈ تیار کرے گی اور ایسے ایم پیز جو مودی حکومت کے معیار پر پورا نہیں کریں گے ان کے حلاف چونکہ بحیثیت عوامی منتخبہ نمائندہ کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی لہذا انہیں رپورٹ کارڈ کی بنیاد پر اپنی ناقص کارکردگی (اگر ہوئی تو) پر شرمندہ ضرور کیا جائے گا ۔ رپورٹ کارڈس کی بنیاد پر ہی ایم پیم کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایک اعلیٰ سطحی وزیر نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ مختلف محکموں کا اچانک دورہ کرنا اسی سلسلہ کا آغاز ہے ۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی لیڈران جلد ہی تمام منتخبہ ایم پیز کی کارکردگیوں پر مشتمل رپورٹ تیار کرے گی اور ایوان میں ایم پیز کی حاضری پارلیمانی کارروائی کے دوران ان کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات ، اپنے حلقہ انتخاب میں ان کی کارکردگی اور یہ دیکھنے کے بعد کہ آیا کسی تنازعہ کا حصہ تو نہیں ہیں، کی بنیاد پر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔