مشرقی یوکرین میں لڑائی، 19 ہلاک

کیئف ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی یوکرین کے دونیتسک خطہ میں عہدیداروں کے مطابق یوکرینی دستوں اور موافق روس علحدگی پسندوں کے درمیان لڑائی میں 19 افراد مارے جاچکے ہیں۔ علاقائی انتظامیہ نے آج اپنی ویب سائیٹ میں کہا کہ 31 افراد کو زخمی حالت میں دواخانہ سے رجوع کیا گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 اموات ہوچکی ہیں۔ دونیتسک جو علاقائی دارالحکومت ہے، وہاں اپارٹمنٹ بلڈنگس کو شلباری کا نشانہ بنایا گیا۔ نیز باغیوں نے گزشتہ روز یوکرینی فوجیوں کے خلاف اپنی جارحانہ مہم جاری رکھی ۔ حکومت نے اس خطہ کے کئی ٹاؤنس کو حالیہ دنوں میں دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔