مرکنڈے کاٹجو کی برخاستگی کیلئے مکتوبات

چینائی ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے نے آج نائب صدر جمہوریہ اور سپریم کورٹ چیف جسٹس کو مکتوبات تحریر کرتے ہوئے پریس کونسل صدرنشین مرکنڈے کاٹجو کو یہ کہہ کر عہدہ سے فوری برخاست کرنے کا مطالبہ کیا کہ حالیہ دنوں میں کاٹجو کے متنازعہ بیانات اور ان کا طرز گفتگو جو انداز اختیار کرچکا ہے ، وہ صدرنشین کے جلیل القدر عہدہ کیلئے مناسب نہیں۔ ڈی ایم کے لیگ ونگ کی سکریٹری آر ایس بھارتی نے کہا کہ کاٹجو نے اپنے متنازعہ بیانات اور بدسلوکیوں سے اپنے عہدہ کے وقار کو مجر وح کیا ہے ۔ لہذا ایسا شخص پریس کونسل جیسے ادارہ پر ایک اہم عہدہ پر فائز ہونے کا حا مل نہیں ہوسکتا۔