غزہ کے ساتھ اظہار یگانگت

لندن ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ٹاور ہیملٹ کے مسلم میئر نے غزہ کے ساتھ اظہاریگانگت کرتے ہوئے فلسطینی پرچم ٹاؤن ہال پر لہرانے کا حکم دیا جس کے ساتھ ہی ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ میئر لطف الرحمن کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہوں نے رائے دہندوں سے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔ یہودی لیڈر

پونے میں تودے گرنے سے ایک دیہات کا صفایا، 20 ہلاک

پونے ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع پونے میں موسلادھار بارش کے نتیجہ میں تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا اور یہاں ایک گاؤں میں 160 سے زائد افراد اس میں پھنس گئے ہیں۔ این آر ڈی ایف سے وابستہ 400 رکنی عملہ نعشوں اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ کیچڑ اور چٹان کے ملبہ میں راحت کاری اقدامات خراب موسم کی وجہ کافی متاثر ہور

ایرپورٹ جانے والی بس جلکر خاکستر

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( ایجنسیز ) : سکندرآباد سے شمس آباد ایرپورٹ جانے والی بس جس کو آر ٹی سی کی جانب سے آپریٹ کیا جارہا تھا کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اس بس کا تعلق پشپک ایرپورٹ لائینر سے تھا جب کہ اس بس میں مسافرین سفر کررہے تھے ۔ یہ واقعہ منگل کو 12-30 بجے دن تا 1 بجے دن کے درمیان آرام گھر کراس روڈ کے قریب پیش آیا ۔ انسپکٹر ر

سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ /30 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد فوت ہوگئے۔ میرچوک پولیس کے مطابق 21 سالہ احمد میری جو چنچل گوڑہ علاقہ کے ساکن اللہ بخش کا بیٹا تھا /28 جولائی کے دن میرچوک پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ترملگیری پولیس کے مطابق 67 سالہ محمد حسین

کمسن کے ساتھ دست درازی ، ملزم کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : چادر گھاٹ پولیس نے ایک 50 سالہ شخص کے خلاف نربھئے ایکٹ کے تحت کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بابا عرف ڈیوئیڈ جو پیشہ سے کار ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔اس نے ایک 10 سالہ لڑکی کے ساتھ دست درازی کی ۔ انسپکٹر چادر گھاٹ مسٹر راجہ وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ بابا کے خلاف لڑکی کے والدین نے شکایت کی اور پولیس نے

جھلس جانے والی خاتون کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد ۔ /30 جولائی (سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ میں ایک خاتون جھلس جانے سے فوت ہوگیئں ۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز عثمان پورہ علاقہ میں خلیل الدین جاوید نامی شخص کے مکان میں حادثہ پیش آیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گیس کے اخراج سے حادثہ پیش آیا تھا اور اس حادثہ میں خلیل الدین جاوید کی بیوی نسیم سلطانہ شدید جھلس گئی تھیں۔ جو علاج ک

لیبیا میں بن غازی کے فوجی اڈے پر اِسلام پسندوں کا قبضہ

طرابلس۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مرکزی ہوائی اڈے پر قبضے کی خاطر دو ملیشیا گروہوں کے مابین ہونے والی لڑائی میں خام تیل کے ایک ڈپو پر ایک راکٹ جا گرا تھا، جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والے اس ڈپو میں چھ ملین لیٹر تیل اسٹور تھا۔ پیر کے دن اس آگ نے پھیلتے ہوئے قریب واقع تیل کی ایک دوسری

عید کے موقع پر سعودی ولی عہد کا سرحدی علاقے کا دورہ

ریاض ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز عید الفطر کے موقع کچھ وقت وطن کے محافظوں کے ساتھ گذارنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے شمالی سرحدی علاقے ’رفحاء ‘ گئے، جہاں انہوں نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رفحاء ہوائی اڈے پر شمالی سرحدی ع

امریکی صدراوباما کی عید مبارک کا اُلٹا اثر

واشنگٹن۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤز سے ٹوئٹر پر امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو پُرمسرت نعمت عیدالفطر کی مبارکباد صدر امریکہ براک اوباما نے دی تھی جس پر سخت جوابی ردعمل ظاہر ہوا ہے۔ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 100 سے زیادہ فلسطینی بشمول بچے اسرائیلی حملوں میں ہلاک کئے جاچکے ہیں۔ قبل ازیں براک اوباما نے اپنے پیام عید میں کہا ت

اردگان کو امریکی ۔ یہودی گروپ کا ایوارڈ واپس کرنے پر خوشی

استنبول۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی رجب طیب اردگان کو یہودی ۔ امریکی اسوسی ایشن کے 10 سال قبل دیئے ہوئے ایوارڈ کو واپس کرکے خوشی ہوگی۔ ان کے ایک مکتوب میں جو ان کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے، اس کا انکشاف کیا گیا ہے۔

افغانستان سے عسکریت پسندوں کا پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ چھ حملہ آور ہلاک

اسلام آباد ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے افغان علاقے سے آکر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق فوج نے یہ حملہ ناکام بناتے ہوئے چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ایک سکیورٹی اہلکار کے مطابق 70 سے 80 کے قریب دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی طرف سے ب

سنکیانگ میں متعدد چاقو بردار حملہ آور ہلاک

بیجنگ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)چین کے مغربی صوبہ سنکیانگ کی پولیس نے متعدد چاقو بردار حملہ آوروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ ان حملہ آوروں نے سنکیانگ کے دو علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو بردار ایک گینگ نے پیر کو ساشے کاؤنٹی کے ایلیڑکو علاقے میں پہلے ایک تھانے پر حملہ کیا اور