مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /30 جولائی (سیاست نیوز) بیماری کے اخراجات سے دلبرداشتہ ایک اور مالی پریشانیوں سے ایک ،دو افراد کی خودکشی کے واقعات سعیدآباد اور پنجہ گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ پولیس سعیدآباد کے مطابق 55 سالہ سائیریا جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ گرین پارک کالونی سعیدآباد میں رہتا تھا وہ شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ گزشتہ 5 سال سے یہ شخص بیماری سے پریشان تھا اور علاج کیلئے ضروری رقم جمع کرنے سے قاصر تھا اور اخراجات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 28 سالہ جی سائیلو جو میستری تھا بی ایم مقطعہ میں رہتا تھا اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

حملہ میں زخمی شخص کی موت
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد کے علاقہ مہانکالی میں ایک شخص مبینہ طور پر نامعلوم افراد کے حملہ میں فوت ہوگیا ۔ انسپکٹر مہانکالی مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ پولیس 25 سالہ چرنجیوی کی موت کے خلاف مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چرنجیوی پیشہ سے لیبر تھا ۔ 27 جولائی کے دن وہ مبینہ طور پر نامعلوم افراد کے حملہ میں زخمی ہوگیاتھا ۔ اور 28 کے دن اس کی صحت اچانک خراب ہونے سے اسے دوبارہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔