امریکی صدراوباما کی عید مبارک کا اُلٹا اثر

واشنگٹن۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وائٹ ہاؤز سے ٹوئٹر پر امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو پُرمسرت نعمت عیدالفطر کی مبارکباد صدر امریکہ براک اوباما نے دی تھی جس پر سخت جوابی ردعمل ظاہر ہوا ہے۔ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 100 سے زیادہ فلسطینی بشمول بچے اسرائیلی حملوں میں ہلاک کئے جاچکے ہیں۔ قبل ازیں براک اوباما نے اپنے پیام عید میں کہا تھا کہ امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمان عیدالفطر منا رہے ہیں، میشل اور مَیں انہیں اور ان کے ارکان خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امریکہ اور پوری دنیا کے مسلمان کے حقوق خوشحالی کے تحفظ اور علمی اضافہ کا تیقن دیتے ہیں۔ ہم انہیں ان کے خاندانوں سے دوبارہ ملانے کے پابند ہے۔ العربیہ نیٹ کے بموجب ایک شخص نے اس کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ سوائے ان لوگوں کے جو غزہ میں ہیں، کیونکہ وہ بمباری کا شکار ہونے کے لئے تیار ہیں۔