سینامیں مصری فوج کے دو اعلیٰ افسر انصار بیت المقدس کے ہاتھوں ہلاک

قاہرہ۔30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے علاقے سینا میں سرگرم تنظیم انصاربیت المقدس نے مصری فوج کے دو اعلی افسروں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انصار بیت المقدس کے جنگجوؤں نے گذشتہ جمعہ کو شمالی سینا میں الشیخ زوید کے مقام پر فوج اور پولیس کے دو بریگیڈئر جنرل کو قاتلانہ حملے میں ہلاک کیا ہے۔