ظہیرخان انگلینڈ سیریز میں عدم شرکت سے مایوس

ممبئی 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کامیاب اور تجربہ کار فاسٹ بولر ظہیر خان نے آج کہا ہے کہ انگلینڈ سیریز میں عدم شرکت ان کے لئے مایوس کن ہے۔ جیسا کہ وہ زخمی ہونے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم میں شامل ہیں۔ آج یہاں پرو اسپورٹس کمپنی کی جانب سے فٹنس اور فزیوتھراپی کی خدمات کے متعارف کئے جانے کے ضمن میں منعقدہ تقریب میں اظہ

ہندوستان کو 445 رنز کا نشانہ

ساؤتھمپٹن 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کپتان الیسٹر کُک اور جیو روٹ کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 205/4 رنز پر ختم کرتے ہوئے ہندوستان کو تیسرے ٹسٹ میں کامیابی کے لئے ریکارڈ 445 رنز کا نشانہ دیا ہے۔ قبل ازیں ہندوستان کو پہلی اننگز میں 330 رنز پر آل آؤٹ کرتے ہوئے انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 239 رنز کی سبقت حاصل کی۔ ہندوستا

جیک کیلس بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش

جوہانسبرگ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کے بہترین آل راؤنڈرس میں شامل جنوبی افریقی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی جیک کیلس نے بین الاقوامی سطح پر تمام طرز کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔ کیلس نے گزشتہ برس ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اِس ارادہ سے کی تھی کہ وہ اپنے محدود اوورس کے کیرئیر کو طول دے سکیں لیکن سری لنکا میں ناکام ونڈے سیریز کے بع

گولڈ میڈل کے عدم حصول پر مایوسی نہیں : نارنگ

گلاسگو 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار شوٹر گگن نارنگ کامن ویلتھ گیمز کی ریکارڈ بُک میں اپنا نام درج کروانے میں ناکام ہوئے ہیں جیسا کہ وہ اِن مقابلوں میں سلور اور برونز میڈل حاصل کرنے کے علاوہ اولمپک میں برونز میڈل حاصل کرچکے ہیں۔ تاہم گلاسگو میں رواں کامن ویلتھ گیمز کے بیسویں ایڈیشن میں گولڈ میڈل حاصل نہ کرنے پر وہ مایوس نہیں ہیں۔ ن

نماز عیدالفطر کی ادائیگی سے عین قبل شر انگیزی

مدہول؍ بھینسہ ۔ /30 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عیدالفطر کے موقع پر عید گاہ کی اراضی میں زعفرانی جھنڈا لہرا کر مسلمانوں کو نماز عید ادا کرنے سے روک کر شر انگیزی کی کوشش کی گئی ۔حلقہ اسمبلی مدہول کے موضع ایلوی میں عیدالفطر کے دن یہاں کے مقامی مسلمانوں کو کچھ شرپسندوں نے عید کی نماز کو روک دیا اور عیدگاہ کی اراضی ہماری ہے کہتے ہوئے ہنگا

سرخ صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات

کڑپہ۔/30جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کڑپہ کے نئے ایس پی کی حیثیت سے ڈاکٹر نوین گلاٹھی نے جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کے قیام کو ترجیح دی جائے گی اور پولیس کو عوام کے قریب کیا جائ

پی سدرشن ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت؟

بودھن ۔ /30 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی کے سینئر قائد و سابق وزیر آبپاشی مسٹر پی سدرشن ریڈی کے تعلق سے ان دنوں افواہیں گرم ہیں کہ ان کا ٹی آر ایس پارٹی کی جانب جھکاؤ ہے۔ ماہ اگسٹ کے دوران وہ کانگریس پارٹی کو خیرباد کہہ سکتے ہیں۔ ان کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے تعلق سے حلقہ اسمبلی بودھن کے سیاسی حلقوں میں یہ خبر موضوع بحث بنی

خاتون کو لیکر رفو چکر آشنا کا ریمانڈ

یلاریڈی۔/30جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی مستقر کی ایک خاتون شادی شدہ کو بہلا پھسلا کر دوسرے علاقہ کو لیجانے والے آشنا کو پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا۔ ایس آئی ناگراج نے بتایا کہ موضع کے پوچیا نے ممتا نامی شادی شدہ خاتون کو گھر سے بھگا لے گیا۔ شوہر نرسمہلو نے 9جولائی کو پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس پر پول

کوہیر عید گاہ پر سب سے بڑا اجتماع

کوہیر ۔ /30 جولائی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کوہیر منڈل اور اس کے اطراف و اکناف کے مواضعات میں عیدالفطر نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ اس موقع پر نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع عید گاہ کوہیر پر دیکھا گیا جہاں پر تقریباً5ہزار فرزندان توحید نے نماز عیدالفطر ادا کی۔ حافظ و قاری محمد محبوب علی امام و خطیب جامع مسجد کوہیر نے نماز پڑھائی ا

ہاسٹل کی طالبات ہیضہ سے متاثر

کلواکرتی۔ /30 جولائی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کے کستوربا گاندھی ہاسٹل کی چار طالبات قئے اور اجابتوں کے سبب شریک دواخانہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کلواکرتی گاندھی نگر میں موجود کستوربا گاندھی ہاسٹل کی چار طالبات انوشا، آشا، پلوی، رادھیکا نے رات کھانے کے بعد سے قئے اور اجابتیں شروع ہونے کی وارڈن کو اطلاع دی۔ صبح جنہیں گورنمنٹ ہاس

جوتے پہن کر عیدگاہ میں داخل ہونے پر ناراضگی

نلگنڈہ۔ /30 جولائی ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر تعلیم، رکن قانون ساز کونسل و دیگر عہدیدار عید گاہ نلگنڈہ میں نماز عیدالفطر کے بعد اس وقت جوتوں و چپلوں سے عیدگاہ میں داخل ہوکر عید گاہ کے تقدس کو پامال کرنے کے مرتکب ہوئے جب چند مسلم نوجوانوں نے ان قائدین کو عید گاہ میں جوتوں و چپلوں سے داخل ہوتے ہوئے د

اقلیتوں کی ترقی کیلئے حکومت کو عملی اقدامات کرنے کی ضرورت

سنگاریڈی ۔ 30جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک می 7708 مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ ہیں ‘ کئی محکمہ جات میں ملازمین سرکار وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش ہونے کے علاوہ یہاں سے تبادلے کے بعد دوبارہ کسی عہدیدار کو تعینات نہیں کیا گیا ۔ ضلع کلٹر میدک سمیتا سبھروال کا تبادلہ اڈیشنل سکریٹری چیف منسٹر پنی کی حیثیت سے عمل میں آنے کے بعد تقریباً گذ

کاغذنگر میں آبپاشی کیلئے مؤثر اقدامات کاتیقن

کاغذنگر۔30جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کاویٹی سمیا رکن اسمبلی سرپور نے اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مائنز اریگیشن منسٹر سے نمائندگی کی تھی تاکہ حلقہ اسمبلی سرپور کے پانچ منڈلوں سرپور ‘ دہے گاؤں ‘ کوٹھالہ ‘ بچور اور کاغذنگر کے کسانوں کیلئے تالاب‘ چیک ڈیم تعمیر کئے جائیں تاکہ کسانوں کی اراضی کو پان

اسرائیلی درندگی کو روکنے کا مطالبہ

نارائن پیٹ ۔30جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فلسطین کے خلاف اسرائیلی بربریت سے برہم مسلمانان نارائن پیٹ نے اسرائیلی پرچم کو پیروں تلے روندتے ہوئے اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں اسرائیلی پرچم کو نذرآتش کیا گیا ۔ عیدالفطر کے موقع پر ایس آئی او نارائن پیٹ کی جانب سے اسرائیلی درندگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو مت

ضلع میدک میں عیدگاہوں و مساجد کیلئے منظورہ رقم کی تاحال عدم اجرائی

سنگاریڈی ۔30جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت نے ماہ رمضان المبارک میں عیدگاہوں اور مساجد کی آہک پاشی و مرمتی کاموں کیلئے 50لاکھ روپئے جاری کئے لیکن ماہ رمضان المبارک اختتام پذیر ہوچکا ہے لیکن تاحال رقم جاری نہیں کی گئی ۔ ریاستی وقف بورڈ نے ضلع میدک اقلیتی بہبود آفس سے ماہ رمضان میں اس خصوص میں کوئی ربط پیدا نہیں کیا اور ضلع ان

کریم نگر میں غیر مجاز نل کنکشن کے خلاف کارروائی

کریم نگر ۔ 30جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں نلوں کے کنکشنوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کی جاکر اندرون 48گھنٹے نل کنکشن کی منظوری دے دی جائے گی ۔ غیر مجاز کنکشن کی باقاعدگی کا پروگرام بھی جاری ہے ‘ تھوڑا بہت جرمانہ لیکر غیر مجاز کنکشنوں کو باقاعدہ بنائے جانے کیلئے سردار رویندر سنگھ نے مجلس بلدیہ کارپوریشن کے متعلقہ عہدیدا

نظام شوگرفیکٹریز کے احیاء کی آس مایوسی میں تبدیل

بودھن۔30جولائی (جورشید اختر) نوتشکیل شدہ ریاست تلنگانہ کی برسراقتدار ٹی آر ایس حکومت ریاست میں خوشحالی لانے زراعت کے شعبہ کے ساتھ ہی ساتھ صنعتوں کو فروغ دینے اندرون و بیرونی ممالک کے صنعتکاروں کو تلنگانہ ریاست میں صنعتیں قائم کرنے ترغیب دے رہی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی مثبت سونچ و فکر کے باعث تلنگانہ کے بے روز

رکن اسمبلی کونیرو کونپا کا دورہ سرپور ٹاؤن

سرپورٹاؤن۔28جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر پدّا بنڈ تا چنتاکنٹہ کی خستہ سڑک کی حالت کا آج کمیٹی یعنی 28جولائی کے روز رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے انجنیئرنگ عہدیداروں سے سڑک کی درستگی کیلئے نقشہ تیار اور تعمیراتی کاموں کیلئے درکار رقم کے بارے میں جان