ذکر صالحین پر رحمت الٰہی کا نزول

محبوب نگر ۔ 30 ۔ جنوری ( اسٹیٹ سماچار ) جانشین قدیر ہلکٹہ شریف حضرت خواجہ سید شاہ ابو تراب قادری بندہ نوازی تراب قدیری نے کہا کہ اولیاء اللہ کی صحبت انسان کے اندر خلوصیت للہیت ، ایمان کا پیکر بنادیتی ہے ۔ دامن اولیاء اللہ سے نفس کی اصلاح ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اولیاء اللہ کو نہ ہی دنیا میں کسی قسم کا رنج و غم ہوتاہے اور نہ ہی آخرت میں غم ،

مشرف کی نظر ثانی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے 31 جولائی 2009ء کے ایک فیصلے کے خلاف سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی نظر ثانی کی درخواست آج مسترد کردی ہے۔ عدالتی فیصلے میں 3 نومبر 2007ء کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو نظر بند کرنے پر انہیں ’’غاصب‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے 14 رکنی بنچ نے

ایرانی اداکار کو احمدی نژاد کا ہم شکل ہونیکی سزا

تہران ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مشہور ایرانی اداکار نے کہا ہے کہ انھیں سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا ہم شکل ہونے کی وجہ سے آٹھ سال تک اداکاری کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد بصیری نے یہ انکشاف ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اپنے اوپر پابندی کا اس وقت معلوم ہوا جب وکلا نے انھیں فون کر کے پو

ضلع میدک میں تلگودیشم کو مستحکم کرنے چندرا بابو کوشاں

سنگاریڈی 30 ؍جنوری ( سیا ست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مید ک میں تلگو دیشم پا رٹی کی جانب سے آئند ہ انتخابات میں تلگو دیشم پا رٹی کے امیدواروں کی تفصیلات کا میدک اور ظہیرآباد کے پا رلیمانی حلقہ کے علاوہ 10 اسمبلی حلقوں کا جائزہ لوکیش اور صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو لے رہے ہیں۔ چندرابابو نائیڈ و کے فرزند لوکش تلگو دیشم پارٹی کو ضلع میں مستح

فلپائن میں 40 مسلم باغی ہلاک

منیلا ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلپائنی دستوں نے کم از کم 40 مسلم جنگجوؤں کو ہلاک کردیا اور بم سازی کے مرکز والے باغی گڑھ کو قبضے میں لے لیا جو نئی امن معاملت کے مخالف شورش پسندوں کے خلاف دو روزہ جارحانہ مہم کے نتائج ہیں، ملٹری عہدیداروں نے آج یہ بات کہی۔ صدر بیننگو اکینو III نے کہا کہ ملٹری نے دیہاتوں کی حفاظت کیلئے یہ کارروائی شروع کی ج

چالیس ممالک میں 2014ء میں بغاوت کا خطرہ: رپورٹ

واشنگٹن ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک موقر اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں تقریباً 40 ایسے ملک ہیں جہاں 2014ء کے دوران فوجی بغاوت کا خطرہ کافی زیادہ ہے۔ ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ میں جن ممالک میں اس خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے اْن میں بعض افریقی ملکوں کے علاوہ پاکستان اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے

ذکر الٰہی سے گھروں کو منور کرنے کی تلقین

بھونگیر /30 جنوری ( راست ) مدرسہ مدینتہ المومنات کے زیر اہتمام اے ایم آر مسلم فنکشن ہال حیدرآباد روڈ بھونگیر میں بضمن جامعتہ المومنات کی دو یومی ریاستی خواتین کانفرنس بضمن تعارفی اجتماع برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین مومناتی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنت نے کہا کہ نماز اللہ کی مفروضہ عبادتوں میں سے اہم

نیپال میں آئندہ ہفتے تک نئی حکومت ممکن

کٹھمنڈو 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) نیپالی کانگریس کے لیڈر سشیل کوئرالا نے آج کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ آئندہ ہفتے تک اپنی قیادت میں ایک متفقہ حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ اس سلسلہ میں دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت چل رہی ہے ۔ مسٹر کوئرالا کو حال ہی میں نیپالی کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا گیا

نارائن کھیڑ میں تکمیل حفظ قرآن و سیرت طیبہ کانفرنس

نارائن کھیڑ /30 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ناظم ادارہ امداد العلوم ٹرسٹ ججال پور نارائن کھیڑ مولانا محمد عبدالقوی نے آج ادارہ ہذا میں منعقدہ صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ادارہ امداد العلوم ٹرسٹ کے زیر اہتمام بتاریخ 2 فروری بروز اتوار صبح 9 بجے تا شب 9 بجے بمقام ادارہ امداد العلوم ٹرسٹ ججال پور نارائن کھیڑ سیرت طیبہ کانف

امریکہ میں برفانی طوفان کی تباہی،13 افراد ہلاک

نیویارک ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں ایک بار پھربرفانی طوفان نے آفت برپا کر دی ہے۔ زمینی اور فضائی ٹریفک متاثر جبکہ شہری گھروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں، مختلف حادثات میں اب تک 13 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی ریاستوں میں ایک بار پھر برفانی طوفان نے نظام زندگی کو جما دیا ہے۔ ریاست ٹیکساس سے جارجیا اور جنوبی کیرول

یوکرائن میں مظاہرین کو عام معافی کی قرارداد منظور ، اپوزیشن مخالف

کییف ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرائن میں اپوزیشن نے زیر حراست مظاہرین کو مشروط طور پر عام معافی دینے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ حکومت عام معافی کو مظاہرے ختم کرنے کیلئے استعمال کر نا چاہتی ہے۔ ملکی پارلیمان میں منظورہ قرارداد کے مطابق جیلوں میں قید مظاہرین کو اسی وقت رہا کیا جائے گا، جب وہ حکومت مخالفین مظاہرے او

بان کی مون کی برلن آمد

برلن ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون اپنے چار روزہ دورۂ جرمنی پر آج جرمن دارالحکومت برلن پہنچ گئے، جہاں وہ جرمن قیادت بشمول صدر یوآخم گاؤک اور چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات میں شام کے بحران کے علاوہ افریقی ممالک مالی اور وسطی افریقی جمہوریہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ بان کل جمعہ کو شروع

ضلع نظام آباد عازمین حج کی رہنمائی

نظام آباد :30؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر حج سوسائٹی نظام آباد کے پریس نوٹ کے مطابق حج سوسائٹی کے زیر اہتمام عازمین حج 2014 کی رہنمائی کیلئے شہر کے علاوہ ضلع کے دیگر مقامات کاماریڈی، آرمور، بانسواڑہ اور بودھن میں بھی مختلف مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جہاں یکم ؍ فروری 2014 ء سے حج کے فارم مفت سربراہ ک

ممبئی حملوں سے قبل فہیم انصاری کا سفر پاکستان

لاہور 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی ایک عدالت سے آج کہا گیا کہ ایک ہندوستانی شہری فہیم انصاری ‘ جو مبینہ طور پر لشکر طیبہ تنظیم کا کارکن ہے ممبئی حملوں سے قبل ایک فرضی شناخت پر ہندوستان آیا تھا ۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ایک عہدیدار نے عدالت سے کہا کہ فہیم انصاری کو ہندوستان

میدک کے کسانوں کو صرف تین گھنٹے برقی سربراہی

میدک /30 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی میدک کے تمام منڈلس میں زرعی مقاصد کیلئے صرف بہ مشکل تین گھنٹے برقی سربراہی عمل میں آرہی ہے ۔ کسان برادری کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ۔ جبکہ ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق بلاوفقہ 7 گھنٹے برقی زرعی مقاصد کیلئے سربراہی کرنا چاہئے ۔ ٹرانسکو عہدیداروں کی لاپرواہی کی وجہ زراعت کو بڑا نقصان پ

برطانیہ ‘ ایشیا ئی امور میں زیادہ سرگرم ہونے کا خواہاں : ولیم ہیگ

منیلا 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے وزیر خارجہ مسٹر ولیم ہیگ نے آج کہا کہ ان کا ملک ایشیا کی معیشت اور سکیوریٹی میں سرگرم اور اضافی رول ادا کرنا چاہتا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی چین میں سرحدی تنازعات سے متعلق امور میں کسی کا فریق نہیں بنے گا ۔ ولیم ہیگ نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا کا آج دورہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارت اور سل

وی آر او امتحان کی تمام تیاریاں مکمل

عادل آباد /30 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد میں جاریہ ماہ کی دو تاریخ کو منعقد کئے جانے والے VRO، VRA امتحان کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ یہ بات ضلع کلکٹر مسٹر احمد بابو نے بتاتے ہوئے کہا کہ اس امتحان میں جملہ 67 ہزار افراد کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کیلئے ضلع میں 245 امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ امتحان میں شر

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی برسی پر قوم کا خراج عقیدت

نئی دہلی 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قوم نے آج مہاتما گاندھی کو اُن کی 66 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے خراج عقیدت پیش کرنے میں قوم کی قیادت کی۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی، نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری اور وزیراعظم منموہن سنگھ نے گاندھی جی کی سمادھی راج گھاٹ پر پھول مالائیں چڑ