نارائن کھیڑ میں تکمیل حفظ قرآن و سیرت طیبہ کانفرنس

نارائن کھیڑ /30 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ناظم ادارہ امداد العلوم ٹرسٹ ججال پور نارائن کھیڑ مولانا محمد عبدالقوی نے آج ادارہ ہذا میں منعقدہ صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ادارہ امداد العلوم ٹرسٹ کے زیر اہتمام بتاریخ 2 فروری بروز اتوار صبح 9 بجے تا شب 9 بجے بمقام ادارہ امداد العلوم ٹرسٹ ججال پور نارائن کھیڑ سیرت طیبہ کانفرنس و تکمیل حفظ قرآن حکیم کا عظیم الشان انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس کی صدارت صدر جمعیتہ علماء ہند میدک مولانا قاضی سمیع الدین اور نگرانی و خود ( مولانا عبدالقوی ) کریں گے ۔ جس کو بحیثیت مہمانان خصوصی خلیفہ مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی ، شیخ الحدیث جامعہ مسجد امروہہ یو پی مولانا عفان منصور پوری ، مہتمم المعہدالعالی للدراسات اسلامیہ لکھنو مولانا یحییٰ نعمانی ، ناظم مدرسہ سبیل الفلاح حیدرآباد مولانا مفتی محمد عبدالغنی مظاہری ، مہتمم جامعہ عربیہ کاشف العلوم اودگیر ،

مولانا نور الحق مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا ابوالقاسم بنارسی کے علاوہ دیگر علماء کرام مخاطب کریں گے ۔ جبکہ تمام شرکاء کیلئے طعام اور خواتین کیلئے پردہ کا خصوصی نظم رہے گا ۔ مولانا محمد عبدالقوی نے ادارہ ہذا کا مختصر تعارف کرتے ہوئے الحمدللہ ادارہ امدادالعلوم ٹرسٹ کے قیام کے 10 سال کے مختصر سے عرصہ میں تاہم ادارہ کے تحت مدرسہ کی مسجد کے علاوہ6 مساجد کی تعمیر کی گئی 27 طلباء حفظ تکمیل کئے ہیں 50 طلباء و طالبات کا ناظرہ قرآن مجید مکمل ہوچکا ہے ۔ ادارہ کی 27 شاخیں ہیں جن میں 600 سے زائد بچے دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ سال حال ماہ رمضان المبارک میں ادارہ کی جانب سے 16 مقامات پر نماز تراویح کا نظم کیا گیا ۔