یوکرائن میں مظاہرین کو عام معافی کی قرارداد منظور ، اپوزیشن مخالف

کییف ، 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرائن میں اپوزیشن نے زیر حراست مظاہرین کو مشروط طور پر عام معافی دینے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ حکومت عام معافی کو مظاہرے ختم کرنے کیلئے استعمال کر نا چاہتی ہے۔ ملکی پارلیمان میں منظورہ قرارداد کے مطابق جیلوں میں قید مظاہرین کو اسی وقت رہا کیا جائے گا، جب وہ حکومت مخالفین مظاہرے اور سرکاری عمارتوں سے قبضہ ختم کر دیں گے۔ یوکرائن میں صدر وکٹر یانوکووچ کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

نظم یا نثر ‘ بحث کے میں روسی شخص نے دوست کا قتل کردیا
ماسکو 30 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک غیر معمولی واقعہ میں روس کے ایک شہری نے اپنے دوست کو ادبی مباحث کے دوران قتل کردیا ۔ اس شخص کا استدلال تھا کہ نظم ‘ نثر سے زیادہ موثر اور بہتر صنف ہے ۔ یہ مشتبہ شخص ایک ٹیچر بتایا گیا ہے جسے روس کے یورالس علاقہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اس پر اپنے دوست کو ادبی بحث کے دوران قابو سے حملہ کرکے ہلاک کردینے کا الزام ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ملزم 67 سالہ شہری ہے اور وہ تحقیقاتی کمیٹی کی تحویل میں ہے ۔ روسی خبر رساں ایجنسی نووستی نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ متوفی کا یہ استدلال تھا کہ نظم کی بہ نسبت نثر زیادہ بہتر اور موثر صنف ہے اور اس میں خیالات کے اظہار کو بہتر انداز میں پیش کیا جاسکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس اوقعہ کے وقت دونوں ہی حالت نشہ میں تھے ۔