ضلع میدک میں تلگودیشم کو مستحکم کرنے چندرا بابو کوشاں

سنگاریڈی 30 ؍جنوری ( سیا ست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مید ک میں تلگو دیشم پا رٹی کی جانب سے آئند ہ انتخابات میں تلگو دیشم پا رٹی کے امیدواروں کی تفصیلات کا میدک اور ظہیرآباد کے پا رلیمانی حلقہ کے علاوہ 10 اسمبلی حلقوں کا جائزہ لوکیش اور صدر تلگو دیشم چندرا بابو نائیڈو لے رہے ہیں۔ چندرابابو نائیڈ و کے فرزند لوکش تلگو دیشم پارٹی کو ضلع میں مستحکم کر تے ہوئے آئندہ انتخا بات میں تلگو دیشم پا رٹی کی کامیابی اور امیدواروں کی کا رکر دگی سے متعلق تفصیلات حا صل کر رہے ہیں حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے سروے کے کام بھی مکمل ہو چکے ہیں ۔ زیا دہ تر حلقہ اسمبلی انچا رچ کو ہی پارٹی ٹکٹ دینا بتا یا جا رہا ہے ۔ پا رلیمانی حلقہ ظہیر آباد سے مدن موہن رائو پا رٹی امیدوار ہو نے کے امکا نات ہیں ۔ انہوں نے پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد میں مسلسل جلسے منعقد کئے ۔ حلقہ اسمبلی نا رائن کھیڑ سے وجئے پا ل ریڈی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد سے نروتم حلقہ اسمبلی گجویل سے پی ریڈی کو پا رٹی ٹکٹ ملنے کے امکا نات ہیں ۔

حلقہ اسمبلی اندول سے پی با بو موہن انچا رج ہیں ۔ لیکن تلگو دیشم پا رٹی میں قائدین کے آپسی اختلافات کی وجہ سے با بو موہن دوبا رہ اندول یا کسی اور مقام سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔ حلقہ اسمبلی میدک سے ایم ایل اے ہنمت رائو مقا بلہ نہ کر نے کا ارادہ کر تے ہوئے وہ الوال حلقہ اسمبلی سے مقا بلہ کرنا چا ہتے ہیں جبکہ حلقہ اسمبلی میدک سے تر پتی ریڈی ‘ کمرہ ریڈی ‘ تسکین محی الدین آصف ‘ اے ۔کے گنگا دھر ‘ کرنا اومہ دیوی ‘ پارٹی ٹکٹ کے دعو ید ار ہیں ۔ حلقہ اسمبلی پٹن چیرو سے سیشی کلا ء یادو ریڈی صدر مہیلا تلگو دیشم ضلع میدک ‘ سپر نا دیو کا رپو ریٹر پٹن چرو‘ چندر ریڈی ‘ سرینواس گو ڈ ‘ پا رٹی ٹکٹ کے دعویدار ہے ۔ نرساپور سے و اسد یو رائو اور رگھو ویرا ریڈی ‘ دبا ک سے وینکا ٹیا‘ اور رمیش پارٹی ٹکٹ کے دعویدار ہیں حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے پی ما نیکیم ‘ شیو راج پاٹل ‘ ایم اے حکیم ‘ آر سرینواس گوڈ ‘ ایم اے فہیم ‘ پا رٹی ٹکٹ کے دعو یدار ہیں ضلع میدک میں پا رلیمانی حلقہ میدک سے فی الحال تلگو دیشم پا رٹی سے کسی نے بھی امیدوار بننے کے لئے پا رٹی کو اپنا نام نہیں پیش کیا ۔ تلگو دیشم اور بی جے پی کے درمیان اتحاد ہو تو پا رلیمانی حلقہ میدک بی جے پی کے لئے مختص کئے جانے کی قیا س آر ائیاں ہیں ۔بی جے پی سے سی نریندر نا تھ پارلیمانی حلقہ میدک امید وار بتا یا جا رہا ہے ۔ جبکہ ابھی کسی بھی پارٹی کی جانب سے کسی بھی امیدوار کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ۔چند تلگو دیشم پا رٹی قائدین بی جے پی سے مفا ہمت کی قیاس آرائیوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اور تلگو دیشم کو تنہا مقا بلہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ۔بی جے پی اور تلگو دیشم کی مفا ہمت ہو تو ضلع میں اس مر تبہ بی جے پی گجویل سنگاریڈی میدک ‘ سد ی پیٹ ‘پٹن چرو‘اور پا رلیمانی حلقہ میدک کی نشست حاصل کر تے ہوئے اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اُتا رسکتی ہے ۔

اس سے راست تلگو دیشم پارٹی کو نقصان ہو سکتا ہے ۔ چو نکہ تلگو دیشم پارٹی کے قائدین آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے وہ کئی سال سے کو شا ں ہیں۔ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے سال 1994 میں تلگو دیشم پا رٹی کے امیدوار سد اسیو ریڈی کئی ہزار ووٹوں کی اکثر یت سے کامیا ب ہونے کے با وجود تلگو دیشم پارٹی نے سال 1999 سال 2004 اور سا ل 2009 میں اپنا پا رٹی امیدوار انتخا بی مید ان میں نہیں اتا را ۔ اور سیا سی مفا ہمت کرتے ہوئے دیگر جماعتوں کو مقا بلہ کر نے کے لئے مو قع فراہم کیا ۔ چنا نچہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں لگا تا ر تین میعادوں سے تلگو دیشم پارٹی امیدوار مقا بلہ نہ کر نے کی وجہ سے تلگو دیشم پارٹی کو ہی کچھ حد تک نقصا ن ہوا ہے ۔