ضلع نظام آباد عازمین حج کی رہنمائی

نظام آباد :30؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مولانا سید ولی اللہ قاسمی صدر حج سوسائٹی نظام آباد کے پریس نوٹ کے مطابق حج سوسائٹی کے زیر اہتمام عازمین حج 2014 کی رہنمائی کیلئے شہر کے علاوہ ضلع کے دیگر مقامات کاماریڈی، آرمور، بانسواڑہ اور بودھن میں بھی مختلف مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جہاں یکم ؍ فروری 2014 ء سے حج کے فارم مفت سربراہ کئے جائیں گے اور فارم کی تکمیل سے متعلق تمام امور انجام دئیے جائیں گے ۔ عازمین حج کو فارم پر 3.5×3.5 سائز کے دو عدد کلر فوٹوز چسپاں کرنا ہوگا۔

جن کا بیک گرائونڈ سفید ہونا چاہئے فارم میں بلڈ گروپ کا اندراج لازمی ہے ۔ رہائش کے ثبوت کے طور راشن کارڈ یا ڈرائیونگ لائسنس یا الکٹرسٹی بل یا ٹیلفیون بل یا شناختی کارڈ منسلک کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ خود کی تصدیق کردہ پاسپورٹ کی زیراکس کاپی ، ایک منسوخ شدہ چیک یا بنک پاس بک کی کاپی یا بنک سے جاری کردہ سرٹیفکٹ اور فی کس 300/- روپئے کا چالان اور سادہ کاغذ پر حلفیہ بیان بھی منسلک کرنا ہوگا۔ 70 سال سے زائد عمر اور چوتھی بار کے درخواست گذاروں کا انتخاب بغیر کسی قرعہ کے عمل میں آئے گا۔ ان عزمین کو اپنی دخواستوں کے ساتھ دیگر دستاویزات کے علاوہ اصل پاسپورٹ منسلک کرنا ہوگا۔

کسی بھی زمرہ کے عازمین کا پاسپورٹ 31؍ مارچ 2015 ء تک نافذ العلمل ہونا ضروری ہے ۔ عازمین حج سے گذارش کی جاتی ہے کہ رہنمائی کیلئے شہر نظام آباد میں جناب خواجہ معین الدین 9948026240 دفتر سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی نزد مکہ مسجد احمد پورہ کالونی ، جناب اظہر فاروقی 9848755386 نزد یکمنار مسجد مستعید پوہ ، جنا ب وسیم احمد خان 9985280540 وسیم اسٹیل پیالیس مقابل شمبھو گڑھی احمد ی بازار ، جناب محمد نصیر الدین 9440603210 تبارک ہائی اسکول حطائی اسٹریٹ نظام آباد سے ربط پیدا کریں ۔ کاماریڈی میں جناب شیخ محبوب 9908305786 نزد مسجد بلال ودبانگر ، آرمور میں مولانا رفیق شاکر قاسمی 9440007441 امام جامع مسجد پرکٹ ، بانسواڑہ میں مولانا عبدالرقیب قاسمی 8341110770 امام مدینہ مسجد بانسواڑہ ، بودھن میں جناب محمد سعداللہ 9533328063 نزد جامع مسجد رئیس پیٹ بودھن سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ ریاسیت حج کمیٹی کے پاس فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 15؍ مارچ 2014 ہے ۔