حامد میر نے ہمیشہ ہم وطنوں کیلئے جدوجہد کی : بیٹی عائشہ

کراچی، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حامد میر کی بیٹی عائشہ میر کا کہنا ہے کہ ان کے والد ہمیشہ پاکستانیوں کیلئے لڑتے رہے ہیں ،سوشل میڈیا پر بعض الزامات سے انہیں وہی تکلیف ہوئی جو ان کے والد کو گولیاں لگنے کے بعد ہوئی ہوگی۔ عائشہ نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے معجزوں پر یقین رہا لیکن ذاتی طور پر اتنا بڑا کرشمہ دیکھنے کا کبھی تجرب

حکومت پاکستان اور طالبان امن مذاکرات کا احیاء

اسلام آباد ۔ 23 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اور پاکستانی طالبان مذاکرات کاروں نے دونوں طرف کی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے آج مشکلات سے دوچار امن مذاکرات کا احیاء کیا۔ طوفانی سیشن کے بعد طالبان مذاکرات کار کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ انہیں یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکو

پاکستان میں بم دھماکہ اور گھات لگا کر حملہ 8 ملازمین پولیس ہلاک

پشاور 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )شورش زدہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں دو حملوں بشمول ایک بم حملے میں کم ازکم 8 ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔ عسکریت پسندوں نے آج پولیس کی ایک طلایہ گرد گاڑی کو چار سدہ ۔ نو شاہراہ پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا جس میں 3 ملازمین پولیس ہلاک اور دیگر 33 بشمول 12 ملازمین پولیس زخمی ہوگئے ۔

پاکستانی کم فاصلاتی میزائیل حتف ۔ III کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد ۔ 22 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے زمین سے زمین پر وار کرنے والے بالیسٹک میزائیل حتف ۔ III (غزنوی) کا آج کامیاب تجربہ کیا ۔ نیوکلیئر اور روایتی وارہیڈس لے جانے کی صلاحیت کا حامل یہ مختصر فاصلاتی میزائیل 290 کیلومیٹر تک نشانہ بناسکتا ہے جس سے ہندوستان کے حصوں کا احاطہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ فوج نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہ

’’پاکستان کے استحکام کیلئے حکومت اور فوج کو کام کرنا چاہئے ‘‘

اسلام آباد ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج ملک کی طاقتور افواج اور سربراہ افواج جنرل راحیل شریف کی زبردست ستائش کرتے ہوئے ملک کو معاشی اور جمہوری طورپر طاقتور بنانے ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور یہ بھی کہا کہ دہشت گردی پر مکمل کنٹرول صرف سیویلین حکومت اور فوج کے تال میل کے ذریعہ ہی حاصل کیا جا

خواتین کے مدرسہ کی لائبریری اسامہ بن لادن سے موسوم

اسلام آباد ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) خواتین کے لئے چلائے جانے والے دینی مدرسہ کی لائبریری کو امریکی حملہ میں ہلاک القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن سے موسوم کیا گیا ہے جسے پاکستان کے سخت گیر عالم دین چلاتے ہیں جن کانام مولانا عبدالعزیز بتایا گیا ہے جو لال مسجد کے امام ہیں جو پرویز مشرف کے دور حکومت میںفوج کے عتاب کا نشانہ بنی تھی ۔ جیو

پاکستان کو افغان شورش پسندوں سے روابط منقطع کرنا چاہئے : سینیٹر

اسلام آباد ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی سینیٹ میں اپوزیشن کے ایک قانون ساز نے کہا کہ ملک کو افغان شورش پسندوں کے ساتھ اپنے روابط ختم کردینے چاہئے کیونکہ اگر ملک آرٹیکل 40 پر پابندی کے ساتھ کاربند رہنا چاہتا ہے تو اس کے لئے یہ کرنا ضروری ہے ۔ سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے آرٹیکل 40 پڑھتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اس آرٹیکل سے وابستگی رکھ