مشرف بتدریج بیرون ملک روانگی کی راہ پر :اپوزیشن لیڈر خورشید

راہول 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے اپوزیشن قائد برائے قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف بتدریج بیرون ملک سفر کی راہ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کی کراچی میں آمد بیرون ملک روانگی کا پہلا قدم ہے وہ لاہور ایر پورٹ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آخر کار مشرف ملک سے روانہ ہوجائیں گے ۔ روزنامہ دی نیشن کی خبر کے بموجب انہوں نے کہا کہ معاملات سست رفتار سے اسی سمت پیشرفت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب مشرف بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے ۔ کراچی سے ان کی بیرون ملک روانگی کی ذمہ داری صوبہ سندھ کی صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ پرویز مشرف پر خصوصی عدالت میں غداری کے الزام پر مقدمہ جاری ہے ۔ انہیں اپنی والدہ کی عیادت کیلئے بھی بیرون ملک روانگی کی اجازت نہیں دی گئی۔